Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jun 02, 2017 03:10 pm views : 779

Location : Benazir Bhutto Shaheed University Lyari

Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair addresses Laptop Distribution Ceremony
  • Urdu

کراچی،وزیر اعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم کا مقصد ہونہار طالب علموں کو تعلیم وتحقیق میں مدد دینا ہے ،گورنر سندھ

کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر نے بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔
وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تیسرے مرحلہ کے تحت تقریب میں یونیورسٹی کے 151 طالب علموں کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے ایس اے پی کورس مکمل کرنے والے طالب علموں کو اسناد بھی دیں۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا لیاری یونیورسٹی آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ایک عظیم لیڈر کے نام سے منسوب یہ یونیورسٹی ہم سب کے لئے قابل فخر ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ لیاری گینگ وار کے بجائے لیاری یونیورسٹی کو لیاری کی وجہ شہرت بنانے کی کوششوں پر تمام متعلقہ ادارے اور افراد مبارکباد کے مستحق ہیں۔فٹبال اور باکسنگ لیاری کی پہچان تھے ان کی بحالی کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا لیاری یونیورسٹی نے بہت مختصر عرصہ معیاری تعلیم کی فراہمی کے شعبہ میں نمایاں ترقی کی ہے۔ یہاں سے فارغ التحصیل گریجویٹس مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر ر ہے ہیں۔تحقیق پر مبنی تعلیم کے فروغ میں لیاری یونیورسٹی کو ہرممکن مدد فراہم کریں گے کیونکہ دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے تحقیق پر مبنی تعلیم اشد ضروری ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہالیاری سے تعلق رکھنے والے طالب علم صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں،انہیں صرف صحیح سمت میں رہنمائی کی ضرورت ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں لیپ ٹاپ کی بہت اہمیت ہے۔وزیر اعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم کا مقصد ہونہار طالب علموں کو تعلیم وتحقیق میں مدد دینا ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزیدکہاوفاقی اور صوبائی ایجوکیشن کمیشنز کے مابین بہتر تعاون کو فروغ دیا جائے گاتاکہ جامعات کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے صوبہ میں اعلی تعلیم کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔لیاری یونیورسٹی کے مسائل حل کریں گے۔ایس اے پی کورس مکمل کرنے والے بہت زیادہ مبارکباد کے مستحق ھیں ،سی پیک کے ذہنی سے ملک کو ان کی بہت ضرورت ہے۔
وائس چانسلربے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری پروفیسر اختر بلوچ نے کہایونیورسٹی کے کئی مسائل ہیں،وفاقی حکومت کی مدد کی ضرورت ہے۔

Recent News

PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum 1:23
PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum
Jun 30, 2026 03:00 pm
PSX Stages Strong Midday Recovery 1:15
PSX Stages Strong Midday Recovery
Jun 30, 2026 02:41 pm
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola 1:01
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola
Jun 30, 2026 02:25 pm
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers 1:25
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers
Jun 30, 2026 02:09 pm
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah 1:19
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah
Jun 30, 2026 01:06 pm
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore 2:08
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore
Jun 29, 2026 05:42 pm
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations 1:29
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations
Jun 29, 2026 04:31 pm
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit 1:03
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit
Jun 29, 2026 03:51 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved