Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 06, 2017 10:42 pm views : 1045

Location : DIG CIA OFFICE

Karachi- DIG CIA Dr Jamil and CPLC Chief Zubair Habib Press Conference
  • Urdu

کراچی، سی آئی اے پولیس نے سی پی ایل سی کے تعاون سے شہریوں کو نشہ آورچیزیں کھلا کر لوٹ مار کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا

سی آئی اے پولیس نے سی پی ایل سی کے تعاون سے شہریوں کو نشہ آورچیزیں کھلا کر لوٹ مار کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزمان سادہ لوح افراد کو نشہ آور بسکٹ کھلاکر اغوا ء کرتے تھے اور ان ہی کے موبائل فون کے ذریعہ اہلخانہ سے بذریعہ ایزی پیسہ مغوی کے شناختی کارڈ پر رہائی کے عوض تاوان طلب کرتے تھے ۔
یہ بات ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹرجمیل اور سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب نے ڈی آئی جی سی آئی اے آفس میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی ۔
ڈاکٹرجمیل احمد نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی راجہ محمد امجد کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی گئی جس کی معاونت سی پی ایل سی نے کی ۔ٹیم نے امروز گارڈن کیفے مبارک سے 5ملزمان خمیسو ولد محمد بخش ،حنیف ولد گل محمد ،مجید ولد احمد ،خالد ولد خمیسو اور جاوید علی ولد محمد حنی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے نشہ آور بسکٹ اور رکشہ برآمد کرلیا ۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوںنے 20دن قبل حاجی ملاح نامی شخص کو جناح اسپتال کے قریب بسکٹ کھلایا اور اس کی جیب سے موبائل فون اور 3ہزار روپے نکالے جبکہ اسی کے موبائل فون سے مغوی کے گھر والوں سے اس کی رہائی کے لیے ایک لاکھ روپے تاوان طلب کیا ۔ملزمان نے حاجی ملاح کو سچل کے علاقے میں چھوڑ دیا جہاں غنودگی کی وجہ سے وہ روڈایکسڈینٹ میں جاں بحق ہوگیا ۔ملزمان نے ایک دوسری کارروائی میں پریڈی تھانہ کے سب انسپکٹر کو بھی اپنا نشانہ بنایا اور اس کے گھر والوں سے رہائی کے لیے تاوان طلب کیا ۔
ڈاکٹرجمیل احمد نے بتایا کہ امروز ہی کے علاقے میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کاکرروائی کرکے مقدمہ نمبر 314/2016میں مفرور ملزمان علی اصغر ولد محمد عرص ،عباس علی ولد علی نواز اور محمد آصف ولد لیاقت کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔
ڈاکٹرجمیل احمد نے کہا کہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ دوران سفر یا کسی مارکیٹ ،بازار اور پارک میں کسی انجان شخص سے کوئی بھی چیز لینے سے گریز کریں ۔
اس موقع پر سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی درمیان تعاون کے اچھے نتائج مرتب ہوئے ہیں ۔شہریوں اور پولیس کے درمیان تعاون کی فضا پیدا کرنے کے لیے سی پی ایل سی اہم کردار ادا کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد غریب افراد کو بھی نہیں چھوڑتے ہیں اور بے سہارا مجبور افراد کو اپنا نشانہ بناتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران سنگین جرائم میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور اس عرصہ کے دوران جرائم کی وارداتوں میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس سال اب تک اغوا برائے تاوان کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔
انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سال 2015کے مقابلے میں گاڑیوں کے چھیننے کے واقعات میں 34فیصد ،گاڑیوںکی چوری میں 14فیصد ،موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 13فیصد، موٹرسائیکل چوری کے واقعات میں 24فیصد ،موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں 24فیصد جبکہ موبائل فون چوری کی وارداتوں میں 7فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔

Recent News

My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal,  Actress Nimra Khan 1:01
My Dream Came True, Yet It Still Feels Unreal, Actress Nimra Khan
Jun 26, 2026 01:03 pm
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents 1:01
Strong Earthquake Tremors Jolt Balochistan, Trigger Panic Among Residents
Jun 26, 2026 12:40 pm
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services 1:20
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services
Jun 25, 2026 12:12 pm
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services 3:21
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services
Jun 25, 2026 12:00 pm
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000 1:38
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000
Jun 25, 2026 10:53 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved