لا ہو ر، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے بیرونس نوشینہ مبارک کی ملاقات
لا ہو رمیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے بیرونس نوشینہ مبارک نے
ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات وزیر اعلیٰ ہا ؤس میں ہو ئی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کا کہناتھا کہ پاکستان اور
برطانیہ کے مابین مضبوط اور دیرینہ تعلقات ہیں۔برطانیہ کا پاکستان خصوصاً
پنجاب کے سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے گرانقدر تعاون قابل تحسین ہے۔پاکستان
اس منزل کی جانب رواں دواں ہے جس کا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال نے
دیکھا تھا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کا مزید کہناتھا کہ2016 میں پاکستان نے
مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔2017 میں فلاح عامہ کے متعدد
منصوبے مکمل ہوں گے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں
دی ہیں۔ان عظیم قربانیوں کی بدولت پاکستان آج پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ
اور پرامن ہے۔
بیرونس نوشینہ مبارک کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تیز رفتار ترقی وزیراعلیٰ
شہبازشریف کی غیرمعمولی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ترقیاتی منصوبوں میں
شفافیت، معیار اور رفتار دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔
بیرونس نوشینہ مبارک کا مزیدکہنا تھا کہ پنجاب میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن
بیرون ملک مقیم پاکستانیو ں کے مسائل کے حل میں موثر کردار ادا کر رہا ہے۔