Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 06, 2021 02:55 pm views : 260

Location : Domestic Place

Islamabad- Maryam Nawaz rejects possibility of a deal
  • Urdu

اسلام آباد، پی ڈی ایم نے بہت بڑے مقاصد حاصل کرلئے ہیں، مریم نواز کہتی ہیں پاگل نہیں کہ اتنی جدوجہد کے بعد ڈیل کر لیں

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں اگر دھاندلی ہوئی تو اس کے دور رس نتائج ہوں گے، الیکشن چوری کے بہت غلط نتائج ہوں گے، الیکشن کو چوری کرنے کی کوشش نہ کریں، الیکشن کمیشن کے عملے کو اغوا کر کے بھی آپ ہار جاتے ہیں، عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کے راستے میں نہ آئیں، اگر آزاد کشمیر میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ہوئے تو (ن) لیگ اکثریت سے جیتے گی۔
سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں کوئی اختلاف نہیں ہے، نواز شریف نے آزاد کشمیر کے الیکشن کی ذمہ داری مجھے سونپی ہے، میں الیکشن تیاریوں میں مصروف ہوں، سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے میں میری جانب سے نمائندگی شہباز شریف نے کی، شہباز شریف میرے اور مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں ، جہاں شہباز شریف ہوں وہاں ہماری ضرورت نہیں ہوتی۔
مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم نے بہت بڑے مقاصد حاصل کرلئے ہیں ، پی ڈی ایم نے عوام کو باور کرایا کہ اس سے زیادہ نااہل حکومت نہیں آئی، قوم سب جان چکی ہے ان کی حقیقت سامنے آگئی ہے، پوری پی ٹی آئی آپس میں گتھم گتھا ہے، یہ حکومت جب جائے گی دوبارہ نہیں آئے گی، کیوں ڈیل ہوگی اور کس سےہوگی؟ کیا ہم پاگل ہیں کہ اتنی جدوجہد کرنے کے بعد ڈیل کر لیں گے، جب وقت آئے گا تو حساب کتاب ہوگا۔
(ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بلوچ اتنے پاکستانی ہیں جتنے میں اور آپ ہیں ، بلوچوں کو پاکستان کے ساتھ جوڑ کر رکھنا چاہیے ، بلوچوں کے تحفظات کو دور ہونا چاییے، لیکن ناراض بلوچوں کو منانے سے قبل وزیراعظم کو ہزارہ برادری کے پاس جانا چاہیے تھا، اس وقت وزیراعظم نے کہا میں لاشوں سے بلیک میل نہیں ہوں گا۔
اسرائیل سے تعلقات کی خبروں کے حوالے سے صحافی نے سوال کیا کہ بہت سارے میڈیا ادارے اسرائیل سے تعلقات کے حوالے سے خبریں چھاپ رہے ہیں لیکن کوئی تردید نہیں آئی ،کیا اسرائیل سے تعلقات قائم ہونے جا رہے ہیں؟ جس پر مریم نواز نے کہا کہ مجھے ایسا ہی لگتا ہے۔ ریاستوں کی خارجہ پالیسی ذاتی پالیسی نہیں ہوتی، خارجہ پالیسی کو اپنے سیاسی حالات کی بنیاد پر نہیں دیکھنا چاہیے، پہلے آپ کو اپنے گھر کو دیکھنا چاہیے، قوم سے جھوٹ نہیں بولنا چاہیے، قوم کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکنا چاہیے۔

Recent News

PM Shehbaz Sharif to Visit Iran This Week, Expected to Attend Ayatollah Khamenei’s Funeral 1:01
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran This Week, Expected to Attend Ayatollah Khamenei’s Funeral
Jul 01, 2026 11:57 am
Pakistan Shoots Down 4 Drones Near Balochistan Border, Says ISPR 1:27
Pakistan Shoots Down 4 Drones Near Balochistan Border, Says ISPR
Jul 01, 2026 11:39 am
14 Children Killed After Tuition Center Roof Collapses in Lahore’s Kahna Area 1:33
14 Children Killed After Tuition Center Roof Collapses in Lahore’s Kahna Area
Jul 01, 2026 11:12 am
PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum 1:23
PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum
Jun 30, 2026 03:00 pm
PSX Stages Strong Midday Recovery 1:15
PSX Stages Strong Midday Recovery
Jun 30, 2026 02:41 pm
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola 1:01
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola
Jun 30, 2026 02:25 pm
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers 1:25
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers
Jun 30, 2026 02:09 pm
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah 1:19
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah
Jun 30, 2026 01:06 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved