Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 21, 2020 03:38 pm views : 292

Location : Domestic Place

Karachi- Jethpur Memon Association organizes a grand Reception in honor of Saqib Shafi Arabi
  • Urdu

کراچی، جیتھ پور  میمن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کے سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب شفیع عربی کے اعزاز میں شاندار عشائیے کا انعقاد

جیتھ پور  میمن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر ثاقب شفیع عربی کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں شاندار وپروقار عشائیے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں میمن برادری سے تعلق رکھنے والے نامور صنعتکاروں، تاجروں، کاروباری حضرات، صحافیوں اور سماجی شخصیات سمیت دیگر معززین شہر نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا اور بعد ازاں تقریب کے تمام شرکا قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہوئے۔
تقریب کے مہمان خصوصی ثاقب شفیع نے جیتھ پور میمن ایسوسی ایشن کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے پر اظہار تشکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ جیتھ پور ایسوسی ایشن  کا صدر آصف مجید کے آنے کے بعد سے مورال بلند ہوا ہے۔ میں جیتھ پور ایسوسی ایشن کی طرف سے عزت افزائی پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مشکور ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ کمیونٹی اور قوم کی بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے ہر مثبت کاموں میں ہم بھی جیتھ پور ایسوسی ایشن کے ساتھ قدم سے قدم ملاتے رہیں گے کیونکہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک کی سب سے بری چیمبر ہے جس کے پچپن ہزار اراکین ہیں۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق مشیر زبیر موتی والا نے جیتھ پور میمن ایسوسی ایشن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جیتھ پور ایسوسی ایشن نے اس شخص کیلئے تقریب کا اہتمام کیا ہے جو ہمیں بہت پسند ہے۔ اس کا کام بہت پسند ہے۔
جیتھ پور میمن ایسوسی ایشن کے صدر آصف مجید نے تقریب میں استقبالی کلمات ادا کرتے ہوئے مینجنگ کمیٹی کے تمام ارکان عرفان جیجا، آصف موٹن، امین سلطان پور، امان بھائی، عمران موتی صاحب، ڈاکٹر ابراہیم،امین تانا والا،بلڈر الطاف طاہر ،محمود ہمدا صاحب، فرحان موتی والا،رزاق میمن اور  احمد مناف کا تفصیلی تعارف کروایا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ میمن برادری کا سپوت جب کسی بڑے عہدے پر فائز ہوتا ہے تو ان کے کاموں کو سراہنے کیلئے ان کے اعزاز میں پروگرام منعقد کیا جاتا ہے جس سے ان کی حوصلہ افزائی  ہوتی ہے۔ انہوں نے مہمان کو دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
آصف مجید نے جیتھ پور میمن ایسوسی ایشن کی نمایاں خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ جیتھ پور میمن ایسوسی ایشن انیس سو اڑتالیس سے وجود میں آئی اور نہ صرف اپنی کمیونٹی بلکہ قوم کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے۔ قیام پاکستان کے موقع پر جیتھ پور جماعت سے تعلق رکھنے والے سرآدم جی نے ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے بانی پاکستان قائد اعظم کو بلینک چیک دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں عائشہ باوانی، ٹبہ فائونڈیشن سینٹر دیکھ کر فخر محسوس کرتا ہوں کہ جیتھ پور کے ممبران نے شہر کی تعمیر وترقی میں بھرپور انداز میں حصہ لیا ہے۔ میں یہ بھی بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ جیتھ پور کمیونٹی کے ساڑھے آتھ ہزار ووٹرز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیتھ پور ایسوسی ایشن نے حالیہ ترجیحی اقدامات کے تحت تعلیم کی اہمیت کو سمجتھتے ہوئے کمیونٹی کے بچوں کو پڑھانے کا بیڑہ اٹھایا اور آج الحمدو اللہ ساڑھے تیرہ سو بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرارہے ہیں علاوہ ازیں آئی ٹی سیکٹر میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ جیتھ پور ایسوسی ایشن کے ارکان کے تعاون سے لاتعداد لوگوں کو بالواسطہ اور بلاواسطہ مدد فراہم کی جارہی ہے۔ ہماری یہ بھی ہرممکن کوشش ہوتی ہے کہ  صحت کی سہولتیں بھی زیادہ سے زیادہ متعارف کرائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند لوگ مستفید ہوسکیں۔
آخر میں جیتھ پور ایسوسی ایشن کے صدر اور میجنگ کمیٹی کے اراکین کی جانب سے مہمانوں کو شیلڈز پیش کی گئیں۔

Recent News

Iran Issues Warning Over Security Threats During Reported Funeral Preparations 1:27
Iran Issues Warning Over Security Threats During Reported Funeral Preparations
Jul 03, 2026 11:58 am
30 Killed as Passenger Coach Plunges into Ravine on Balochistan–Khyber Pakhtunkhwa Border 1:30
30 Killed as Passenger Coach Plunges into Ravine on Balochistan–Khyber Pakhtunkhwa Border
Jul 03, 2026 11:20 am
Pakistan Stock Market Surges as KSE-100 Crosses 185,000 Points During Trading 1:52
Pakistan Stock Market Surges as KSE-100 Crosses 185,000 Points During Trading
Jul 02, 2026 05:20 pm
Powerful Blast Damages Government Girls School Building in Bannu 1:01
Powerful Blast Damages Government Girls School Building in Bannu
Jul 02, 2026 04:55 pm
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran and Türkiye from July 3–5 Foreign Office 1:31
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran and Türkiye from July 3–5 Foreign Office
Jul 02, 2026 03:33 pm
Karachi to Evacuate Dangerous Buildings Ahead of Monsoon Rains
1:29
Karachi to Evacuate Dangerous Buildings Ahead of Monsoon Rains
Jul 02, 2026 03:20 pm
US Signs Agreement to Build Permanent Embassy in Occupied Jerusalem 1:40
US Signs Agreement to Build Permanent Embassy in Occupied Jerusalem
Jul 02, 2026 01:00 pm
9 Killed, 9 Injured as Heavy Rain and Windstorms Cause Collapses Across Punjab 1:01
9 Killed, 9 Injured as Heavy Rain and Windstorms Cause Collapses Across Punjab
Jul 02, 2026 12:05 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved