Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 24, 2020 06:17 pm views : 284

Location : Foreign Office

Islamabad- Saudi Arabia didn’t ask for loan repayment, cut oil supply,Shah mahmood
  • Urdu

اسرائیل کوتسلیم کرنے کے حوالے سے کسی دباؤمیں نہیں آئیں گے، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کوتسلیم کرنے کے حوالے سے کسی دباؤمیں نہیں آئیں گے۔
دفترخارجہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیرکے لیے آوازاٹھائی، وزیراعظم نے ہرجگہ مقبوضہ کشمیرپراپنا موقف پیش کیا۔ مقبوضہ کشمیرکودیکھنے کے اندازمیں عالمی تبدیلی ہورہی ہے، اب آزادانہ انٹرنیشنل کرائسس مینجمنٹ گروپ بھی مقبوضہ کشمیرمیں انڈیجنس ماس ریزیسٹنس موومینٹ کے الفاظ استعمال کررہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی معیشت برباد کی گئی، مقبوضہ کشمیرمیں آج بھی پابندیاں ہیں اورکشمیریوں کومسائل کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں سیاسی معاملات زورپکڑتے جارہے ہیں، کشمیری کہہ رہے ہیں کہ ہم بحارت کے جموں و کشمیر کے اٹوٹ انگ ہونے کے خود ساختہ دعووں کق تسلیم نہیں کرتے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حال ہی میں میں چین کے دورے سے واپس لوٹا ہوں، چین نے واضح کیا کہ چین بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کوغیر قانونی سمجھتا ہے، چین نے کہا کہ وہ لداخ اور کشمیر پر بھارتی موقف کو تسلیم نہیں کرتے، ابھی لداخ کے حوالے سے بھارت اور چین کا معاملہ ختم نہیں ہوا، حالانکہ اب تک دونوں مالک میں 5 مرتبہ مذاکرات ہو چکے ہیں، چین نے واضح طور پر کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کو حل ہونا چاہیے، مشترکہ تزویراتی مفادات کے دفاع کے لیے پاکستان اور چین مشترکہ اقدامات اٹھائیں گے، پاک چین مذاکرات پر بھارتی موقف بلا جواز اور غیر ذمہ دارانہ ہے، چین نے بھارت کے سی پیک پر اعتراضات کو یکسر مسترد کردیا ہے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں بھارت سے بعید نہیں ہے کہ وہ نیا فالس فلیگ آپریشن رچائے، بھارت کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹا سکتا ہے ، بھارت ناکامی کے بعد جھوٹا فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے، بھارت کشمیرکی تحریک کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کرسکتا ہے۔ سعودی عرب سے تعلقلقات کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب کے حوالے سے محض قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، سعودی عرب نے نہ پیسے واپس مانگے اورنہ ہی تیل بند کیا ہے، اسرائیل کوتسلیم کرنے کے حوالے سے کسی دباؤ میں نہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بین الافغان مزاکرات کے حوالے سے چند مشکلات آئیں جن میں اب کافی بہتری آگئی ہے، ہم نے افغان طالبان کو دعوت دی ہے، طالبان نے بڑی تعداد میں قیدیوں کورہا کیا، افغان طالبان سے دفترخارجہ میں نشست ہوگی، چین نے اس سارے عمل میں اہم کردارادا کیا ہے، چین کے بھی افغان طالبان سے خصوصی رابطے ہیں، ہم نے چین سے بھی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان کو پاکستان بھجوانے کی درخواست کی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں ایک بڑا طبقہ سمجھتا ہے کہ وہ امن سلامتی اورخوشحالی کے لئے پاکستان کے ساتھ کام کر سکتا ہے، مشرق میں ہمارا پڑوسی کبھی نہیں چاہے گا کہ افغانستان کے حالات سدھریں اورافغان مسئلے کا حل صرف سیاسی مفاہمت ہے۔

Recent News

Man Throws Female Lawyer to the Ground Outside Peshawar Court; CCTV Footage Goes Viral 1:18
Man Throws Female Lawyer to the Ground Outside Peshawar Court; CCTV Footage Goes Viral
Jul 04, 2026 01:23 pm
Pakistan Cuts Petrol Price by PKR 1.97 per Litre; JI Announces Nationwide Protest 1:11
Pakistan Cuts Petrol Price by PKR 1.97 per Litre; JI Announces Nationwide Protest
Jul 04, 2026 11:42 am
Gold Prices Surge Again as Gold and Silver Rates Jump in Global and Local Markets 1:01
Gold Prices Surge Again as Gold and Silver Rates Jump in Global and Local Markets
Jul 03, 2026 05:02 pm
Internet Services Restored Across Pakistan After Submarine Cable Repair 1:01
Internet Services Restored Across Pakistan After Submarine Cable Repair
Jul 03, 2026 04:38 pm
Field Marshal Asim Munir Arrives in Iran to Attend Reported Funeral of Khamenei 1:01
Field Marshal Asim Munir Arrives in Iran to Attend Reported Funeral of Khamenei
Jul 03, 2026 04:13 pm
Iran Issues Warning Over Security Threats During Reported Funeral Preparations 1:27
Iran Issues Warning Over Security Threats During Reported Funeral Preparations
Jul 03, 2026 11:58 am
30 Killed as Passenger Coach Plunges into Ravine on Balochistan–Khyber Pakhtunkhwa Border 1:30
30 Killed as Passenger Coach Plunges into Ravine on Balochistan–Khyber Pakhtunkhwa Border
Jul 03, 2026 11:20 am
Pakistan Stock Market Surges as KSE-100 Crosses 185,000 Points During Trading 1:52
Pakistan Stock Market Surges as KSE-100 Crosses 185,000 Points During Trading
Jul 02, 2026 05:20 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved