Sep 27, 2018 05:59 pm
views : 420
Location : Different places
Karachi- Public Reaction on CNG Prices
کراچی،شہریوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا
وفاقی حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے نے عوام کو تشویش میں مبتلا کردیا ہےجبکہ شہریوں نے اس اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
حکومت کی جانب سےگیس کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ یہ اضافہ 50 یونٹ تک گیس کے استعمال پرکیاگیا تاہم 400 یونٹ سے زیادہ گیس کے استعمال پر143 فیصد اضافہ کیاگیاہے۔
گیس کی قیمتوں میں اضافے سے سی این جی اسٹیشنز کے مالکان اورعوام پریشان دکھائی دے رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست عوام پر اثر ہوگا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے رکشے کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
ایک اورر کشہ ڈرائیور کا کہنا تھاکہ گیس کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے۔