نیویارک: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی سوئٹزرلینڈ کے وزیرخارجہ سے ملاقات
گزشتہ رات وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی سوئٹزرلینڈ کے وزیرخارجہ اگنازیو کاسس سے ملاقات ہوئی ،دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی، ملاقات میں مشترکہ مفادات اور باہمی امور کے معاملات پر بات چیت ہوئی ،دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر اگلے سال اس کوبھرپور طریقے سے منانے پر اتفاق کیا گیا
ملاقات میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تجارت کے فروغ، شعبہ تعلیم، اور مختلف ایسے مواقعوں پر لوگوں کے درمیان روابط قائم رکھنے اور ان کو آسان بنانے پر زور دیا