Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 24, 2018 12:11 pm views : 456

Location : Domestic Place

PAKISTAN REACTION INDIAN ARMY CHIEF STATMENT
  • Urdu

اسلام آباد، بھارتی آرمی چیف  کی پاکستان کو گیدڑ بھبکی، پاک فوج بھی بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے، آصف غفور

بھارتی آرمی چیف نے بھی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی،بھارتی آرمی چیف نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ پاکستان کو جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو درد محسوس کرانا چاہتے ہیں اور اسے جواب دینے کا وقت آگیا ہے، اب پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا اور پاک فوج کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
بھارتی آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج کے بہیمانہ مظالم کو تسلیم کرنے کے بجائے الٹا پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بارڈر فورس کے اہلکاروں کی ہلاکت کا بدلہ لیں گے اور کشمیر میں در اندازوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ  امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے، جنگ کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی بھارتی کارروائی کا بھرپور جواب دیں گے۔ کسی نے ہمارے صبر کا امتحان لیا یا کسی بھی قسم کی کارروائی ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، بھارتی آرمی چیف امن و امان کی صورتحال خراب نہ کریں، ہم نے کسی بھی فوجی کی لاش کی بے حرمتی نہیں کی۔ پاکستان کو دہشت گردی کا شکار بنایا گیا لیکن ہم نے کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا اور بہت سی قربانیوں کے بعد امن قائم کیا، ہمیں پتا ہے کہ امن پسندی کی کیا قیمت ہے اس لیے امن کو خراب نہیں ہونے دیں گے، بھارت ہمیشہ مذاکرات کی ٹیبل سے فرار ہوا لیکن حکومت پاکستان آج بھی دعوت دیتی ہے کہ آئیں اور ٹیبل پر بیٹھ کر بات کریں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو کرپشن چارجز کا سامنا ہے اور بھارت میں آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں، جب کہ بھارتی فوج اپنی ملکی سیاست میں گھری ہوئی ہے اورعالمی دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے جنگ کی باتیں کر رہی ہے۔
دوسری طرف وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نےاپنے  ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان مخالف بیان کسی طور مناسب نہیں ، بھارتی آرمی چیف کو سمجھنا چاہیے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ نہیں اور انہیں سیاسی آلہ کار کے طور پر بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں اوراس تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ نہیں ہوسکتی، دونوں ممالک میں مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان امن کروڑوں عوام کے مفاد میں ہے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے امن کے لیے پہلے ہاتھ آگے بڑھایا اور ہم اب بھی امن کے لیے کوششیں جاری رکھیں گےجب کہ دنیا دیکھ رہی ہے کون امن اور کون جنگ چاہتاہے۔

Recent News

7-Day Anti-Polio Campaign Launched in Karachi, Target Set to Vaccinate 2.5 Million Children 1:49
7-Day Anti-Polio Campaign Launched in Karachi, Target Set to Vaccinate 2.5 Million Children
Jul 06, 2026 05:19 pm
Inflation persists in Lahore despite petrol price cuts 2:34
Inflation persists in Lahore despite petrol price cuts
Jul 06, 2026 04:10 pm
Lyari's World Cup tradition falls victim to loadshedding, inflation 2:59
Lyari's World Cup tradition falls victim to loadshedding, inflation
Jul 06, 2026 03:38 pm
Gold Prices Decline in Global and Pakistani Markets as International Rates Fall 1:01
Gold Prices Decline in Global and Pakistani Markets as International Rates Fall
Jul 06, 2026 02:56 pm
Saiee Manjrekar spotted in Bandra, keeps it chic in a casual outing Mumbai 1:01
Saiee Manjrekar spotted in Bandra, keeps it chic in a casual outing Mumbai
Jul 06, 2026 02:10 pm
Four Killed, Eight Injured in Armed Attack in Quetta's Hanna Urak Area 1:01
Four Killed, Eight Injured in Armed Attack in Quetta's Hanna Urak Area
Jul 06, 2026 01:10 pm
PM Shehbaz Invites Turkish Business Leaders to Expand Investment in Pakistan 1:14
PM Shehbaz Invites Turkish Business Leaders to Expand Investment in Pakistan
Jul 04, 2026 05:22 pm
Foreign Woman Gives Detailed Court Statement in Lahore Kidnapping and Alleged Sexual Assault Case 1:26
Foreign Woman Gives Detailed Court Statement in Lahore Kidnapping and Alleged Sexual Assault Case
Jul 04, 2026 04:34 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved