Sep 01, 2018 02:55 pm
views : 558
Location : different places
Shaheen Air License Canceled Hajj Operation Off Civil Aviation
کراچی : لائسنس منسوخ ، شاہین ایئر کا حج آپریشن بند، ہزاروں حاجیوں کی واپسی خطرے میں
سول ایوی ایشن نے شاہین ایئر لائن کے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس میں توسیع کرنے سے انکار کردیا جس کے باعث شاہین ایئر لائن کا حجاج کرام کو واپس لانے کا آپریشن منسوخ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مدینہ سے کراچی آنے والی شاہین ایئر کی حج پرواز این ایل 704 دس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ایئرلائن کی حاجیوں کو لینے کیلئے جانے والی پرواز کو کلیئر قرار نہیں دیا، پرواز کو کراچی سے مدینہ جانے کی اجازت نہ ملنے پر مدینہ کے حج ٹرمینل پر 325 سے زائد حجاج کرام بے یارو مددگار بیٹھے ہیں۔
مدینہ کے حج ٹرمینل پر موجود حجاج کرام نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لے کر واپسی کے انتظامات کیے جائیں۔
اس حوالے سے ترجمان شاہین ایئر لائن کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایویشن کی جانب سے شاہین ایئر لائن کا حجاج کرام کو واپس لانے کا آپریشن منسوخ کردیا گیا ہے، لائسنس کی ہر سہ ماہی کے بعد توسیع ہوتی ہے جسے سول ایوی ایشن نے کرنے سے انکار کردیا ہے۔