Aug 28, 2018 04:49 pm
views : 418
Location : Allama Iqbal Airport
Lahore- 1st Hajj Flight Reached At Lahore
لاہور ، پی آئی اے کا حج آپریشن جاری، پہلی پروازپی کے3004 علامہ اقبال ائر پورٹ پہنچ گئی
پی آئی اے کا حج آپریشن جاری ہے ،لاہور کی پہلی پروازپی کے3004 علامہ اقبال ائر پورٹ پہنچ گئی۔پہلی حج پرواز 329 حجاج کرام کو لاہور لے کرپہنچی۔
اس موقع پر ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر عمر نواز گورایہ اور اسٹیشن مینیجر عامر ملک نے حجاج کا استقبال کیا۔پی آئی اے کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے حجاج کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
حج مینیجر صابر حسین اور شعبہ تعلقات عامہ کے مینیجر اطہر حسن اعوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔پی آئی اے جدہ اور مدینہ منورہ سے 225 خصوصی اور شیڈول پروازیں چلا رہی ہے۔
پی آئی اے کی خصوصی اور شیڈول پروازوں سے68 ہزار سے زائد حجا ج کرام کو اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد پہنچایا جائے گا۔
پی آئی اے کے صدراور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے پی آئی اے حج ٹیم کے ارکان کو بعد از حج آپریشن کے دوران وطن واپس آنے والے حجاج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں ۔
بعد از حج آپریشن کا اختتام25 ستمبر2018 کو ہوگا۔