Aug 27, 2018 02:38 pm
views : 358
Location : Sindh High Court
Karachi- PTI Leader Khurram Shair Zaman Media Talk
کراچی ، ہمیں دوسری سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سے کوئی خوف نہیں ،خرم شیر زمان
پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی کے دو کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے۔عارف علوی کی جانب سے تجویز کنندہ خرم شیر زمان اور رابعہ اظفر نے سندھ ہائی کورٹ میں کاغذات جمع کرا ئے۔
سندھ ہائی کورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ؤں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ عارف علوی کے صدارتی فارم آج سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائے ہیں،تحریک انصاف صدارتی انتخابات میں پر امید ہے،ہمیں دوسری سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سے کوئی خوف نہیں۔
خرم شیر زمان نے کہا ڈاکٹر عارف علوی کا ریکارڈ گزشتہ سالوں میں دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سے بہتر ہے،پاکستان کی تاریخ میں عارف علوی دیگر صدر کے مقابلے میں بہتر صدر پاکستان ثابت ہوں گے،وزیر اعظم اور صدر میں مقابلہ ہوگا کہ کون زیادہ عوام کی خدمت کرے گا،جہانگیر ترین بھی کل لندن سے واپس آگئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا اس صدارتی الیکشن میں جہانگیر ترین اہم کرداد ادا کریں گے،عارف علوی اپنی شخصیت پر زیادہ ووٹ حاصل کریں گے،دیگر ایم پی ایز بھی عارف علوی کو ووٹ دیں گے،اگر لیڈر عمران خان جیسا ہو تو کام بھی ہوتا ہے۔