لاہور: پنجاب پولیس نے عابد باکسر کو گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد رہا کردیا
مدعی اور عابد باکسر کی سی آئی اے سینٹر میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد سی آئی اے پولیس نے عابد باکسر اور مدعی کو حوالات میں بند کردیا تھا، بعدازاں تفتیش کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔عابد باکسر نے کہا کہ تفتیش میں تمام سوالات کے جوابات دئیے، جواد فردوسی قتل کیس میں بے گناہی ثابت کی ہے، جب بھی تفتیش کے لیے بلایا جائے گا پیش ہوجاؤں گا۔
فروری کے آغاز میں پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر اور معروف انکاؤنٹراسپیشلسٹ عابد باکسر کو دبئی میں انٹرپول کے ذریعے حراست میں لیا گیا تھا، ملزم جعلی پولیس مقابلوں میں مطلوب تھا