Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 27, 2018 11:13 pm views : 432

Peshawar- PTI Chairman Imran Khan Addresses
  • Urdu

پشاور،دنیا کے کسی لیڈرنے وہ بات حاصل نہیں کی جو نبی کریم ﷺنے سکھائی ،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ترقی اشتہاروں میں ہوتی ہے، اشتہارات میں شہباز شریف کی شکل نہیں آ سکتی، ترقی کیلئے انسانوں پر سرمایہ کاری کرنی پڑتی ہے۔
پشاور میں ڈیجیٹل یوتھ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میرٹ سے قومیں ترقی کرتی ہیں، آسٹریلیا کی آبادی 25ملین ہے جبکہ پاکستان کی آبادی 200ملین ہے، آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم تاریخ کی کامیابی ترین کرکٹ ٹیم ہے، آسٹریلین اولمپک ٹیم سب سے زیادہ گولڈ میڈل جیتتی ہے، آسٹریلیا کا میرٹ سسٹم لوگوں کو اوپر لانا ہے، 800سال تک مسلمان دنیا کی عظیم ترین تہذیب تھی، بعد میں دوسرے آگے نکل گئے، ہمارے نبی حضرت محمدﷺنے عظیم اسلامی ریاست کی بنیاد مدینہ میں رکھی تھی، اصولوں سے پیچھے ہٹنے والوں کو ذلت، رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جنگ بدر میں مسلمانوں نے ڈنڈوں سے جنگ لڑی، نبی کریم ﷺنے جنگی قیدیوں کیلئے یہ بات رکھی کہ جو جنگی قیدی دس مسلمانوں کو پڑھا لکھا دے گا وہ آزاد ہے اور واپس جا سکتا ہے،دنیا کے کسی لیڈرنے وہ بات حاصل نہیں کی جو نبی کریم ﷺنے سکھائی ، دنیا کی تاریخ میں کسی نے وہ ایچیومنٹ حاصل نہیں کی جو آپؐ نے کی،آپؐ نے علم اور تعلیم پر زور دیا۔
عمران خان نے کہا کہ دنیا کا کوئی معاشرہ اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک اس نے اپنے لوگوں کو تعلیم نہیں دی، ملائشیا ، سنگاپور، تھائی لیڈر، ہمارے سامنے آگے نکل گئے، کیونکہ انہوں نے اپنے لوگوں کو تعلیم دی، ہم برصغیر میں ہیومن ڈویلپمنٹ میں سب سے آگے تھے، آج تمام ممالک ہم سے آگے نکل گئے، اس کی وجہ ہمارے احمق لیڈر ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ سڑکیں، پل اور اوورپاسز بنا کر معاشرہ آگے بڑھ جاتا ہے، نوجوان اس ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، ہم جتنا نوجوانوں پر خرچ کریں گے، اتنا ہی فائدہ ہو گا، اتنا ہی ملک ترقی کرے گا، جو معاشرہ اپنے انسانوں کو ڈویلپ نہیں کرتا، تو اس کا مستقبل ختم ہو جاتا ہے۔
چیئرمین تحریک انساف کامزیدکہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی سے لوگ آزاد ہو جاتے ہیں، کبھی غلام معاشرے نے بڑا کام نہیں کیا، آزاد ذہن ہی بڑا کام کرتا ہے، انسانوں اور جانوروں کے معاشرے میں فرق ہے، جانوروں کے معاشرے میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون ہوتا ہے جبکہ انسانوں کا معاشرہ انسانیت سے بنتا ہے،کمزوروں کی مدد سے اللہ کی برکت نازل ہوتی ہے، آپ جتنا بڑا سوچیں گے اتنا ہی کامیاب ہوں گے، میری کامیابی کا راز بھی بڑی سوچ تھی، مںی دنیاوی اشیاء پر رکنے کی بجائے آگے بڑھنے پر یقین رکھتا تھا، آج انفارمیشن کے انقلاب کا زمانہ ہے۔

Recent News

PM Shehbaz Invites Turkish Business Leaders to Expand Investment in Pakistan 1:14
PM Shehbaz Invites Turkish Business Leaders to Expand Investment in Pakistan
Jul 04, 2026 05:22 pm
Foreign Woman Gives Detailed Court Statement in Lahore Kidnapping and Alleged Sexual Assault Case 1:26
Foreign Woman Gives Detailed Court Statement in Lahore Kidnapping and Alleged Sexual Assault Case
Jul 04, 2026 04:34 pm
48-Year Legal Dispute Ends as Evacuee Trust Property Board Seals Commercial Property 1:09
48-Year Legal Dispute Ends as Evacuee Trust Property Board Seals Commercial Property
Jul 04, 2026 01:44 pm
Man Throws Female Lawyer to the Ground Outside Peshawar Court; CCTV Footage Goes Viral 1:18
Man Throws Female Lawyer to the Ground Outside Peshawar Court; CCTV Footage Goes Viral
Jul 04, 2026 01:23 pm
Pakistan Cuts Petrol Price by PKR 1.97 per Litre; JI Announces Nationwide Protest 1:11
Pakistan Cuts Petrol Price by PKR 1.97 per Litre; JI Announces Nationwide Protest
Jul 04, 2026 11:42 am
Gold Prices Surge Again as Gold and Silver Rates Jump in Global and Local Markets 1:01
Gold Prices Surge Again as Gold and Silver Rates Jump in Global and Local Markets
Jul 03, 2026 05:02 pm
Internet Services Restored Across Pakistan After Submarine Cable Repair 1:01
Internet Services Restored Across Pakistan After Submarine Cable Repair
Jul 03, 2026 04:38 pm
Field Marshal Asim Munir Arrives in Iran to Attend Reported Funeral of Khamenei 1:01
Field Marshal Asim Munir Arrives in Iran to Attend Reported Funeral of Khamenei
Jul 03, 2026 04:13 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved