لاہور ، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہبازشریف کا ویڈیو لنک کے ذریعے بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔
اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہابدقسمتی سے موسم کی خرابی
کے باعث میرا جہاز آج بہاولپورلینڈ نہیں کرسکا۔میر ے بار بار اصرار کے
باوجود پائلٹس نے کہا کہ ہم اس موسم میں بہاولپور نہیں جاسکتے۔آج میں نے آپ
کے پاس آنا تھا اوراہم باتیں کرنی تھیں۔کچھ مشورے آپ سے لینے تھے اور کچھ
مشورے آپ کو دینے تھے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر نے کہا موسم کی خرابی کے باعث یہ ممکن نہ سکا
جس پر میں معذرت خواہ ہوں۔انشاء اللہ جلد آپ سے بالمشافہ ملاقات کروں گا
اورتفصیلاً گفتگو ہوگی۔میں بہت جلدبہاولپور آؤں گا۔پارٹی عہدیداروں
اورکارکنوں سے ملاقات کروں گا۔میں بہاولپور کے پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں
کا بے حد شکرگزار ہوں جنہوں نے آج شاندار ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہابہاولپور صوبے کی بحالی کے حوالے سے
بھی آپ سے مشاورت ہوگی۔تعلیم،صحت،انفراسٹرکچر ،ٹرانسپورٹ اوردیگر شعبوں میں
جنوبی پنجاب ہمیشہ ترجیح دی ہے۔بہاولپورخطہ کے لوگوں نے پاکستان مسلم
لیگ(ن) کو اپنے بھر پوراعتماد سے نوازا ہے۔یہاں کے عوام کی پارٹی سے بھر
پور محبت اورچاہت بے مثال ہے۔