کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،145 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلےروزپیر (16 اپریل 2018) کو
مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس145
پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 45925 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے
ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 221کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 111 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،106 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 4 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔