Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 13, 2018 07:55 pm views : 625

Location : Risalpur PAF Academy

Risalpur- Graduation Parade at PAF Academy
  • Urdu

رسالپور،آپ پاک فضائیہ کے مستقبل کے معمار ہیں جو اپنی لگن سے اسے دنیا کی بہترین فضائیہ بنائیں گے،کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی ائیر فورس

چین کی پیپلز لبریشن آرمی ائیر فورس کے کمانڈر لیفٹینینٹ جنرل ڈنگ لیانگ نے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں 139 ویں جنرل ڈیوٹی پائلٹ،85 ویں انجینئرنگ ،95 ویں ائیر ڈیفنس، 20 ویں ایڈمنسٹریشن اینڈ سپیشل ڈیوٹیز اور چوتھے لاجسٹکس کورسزکی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ"آپ پاک فضائیہ کے مستقبل کے معمار ہیں جو اپنی لگن سے اسے دنیا کی بہترین فضائیہ بنائیں گے" ۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی ائیر فورس کے کمانڈر اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ مہمان کی اکیڈمی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجا ہد انور خان نے ان کا خیر مقد م کیا۔
مہمان خصوصی نے گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا "کہ آپ ملکی خود مختاری اور سرحدوں کی حفاظت کا مقدس فریضہ سر انجام دیں گے۔ مجھے امید ہے کہ آپ پی ایل اے اے ایف کے نوجوان افسران کے ساتھ مل کر دونوں فضائی افواج کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر یں گے۔
کمانڈر لیفٹینینٹ جنرل ڈنگ لیانگ نے مزید کہا کہ پاک چین سفارتی تعلقات کے آغاز سے ہی ہم نے بہترین دوستی اور تعاون کی بنیاد رکھی۔ ہمارے دیر پا دوستانہ تعلقات کی بنیاد باہمی رواداری اور خلوص پر مبنی ہے جس میں دونوں ممالک نے ہر قسم کے اہم معاملات میں ایک دوسرے کی بھرپور معاونت کر کے باہمی دوستانہ روابط کی ایک شاندار مثال قائم کی ہے۔
چین کی پیپلز لبریشن آرمی ائیر فورس کے کمانڈرنے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی فضائی افواج کے مابین بڑھتا ہوا عسکری تعاون ہمارے دوستانہ تعلقات کا ایک اہم جز ہے۔حالیہ عرصے میں پاک فضائیہ اور پی ایل اے اے ایف نے آپریشنل کمانڈ، مشترکہ مشقوں ، تربیت ، سامان کی ترسیل ، ہتھیار اور جنگی آلات کے معاملات میں بھرپور تعاون کونئی منزلوں سے روشناس کروایا ہے۔
اس تقریب میں کل109 ایوی ایشن کیڈٹس گریجویٹ ہوئے۔ مہمانِ خصوصی نے گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس کو برانچ کا نشان اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔مہمان خصوصی نے نمبر 4سکواڈرن کو اکیڈمی کے چیمپین سکواڈرن ہونے پر قائداعظم بینر سے نوازا۔
تقریب میں حسب روایت پی اے ایف اکیڈمی کی" شیر دل اور بریوہارٹ فارمیشنز"نے مسحور کن مظاہرہ پیش کیا۔ اور پی اے ایف اکیڈمی کی پیرا موٹر گلائیڈر ٹیم نے بھی اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کیا۔ حمزہ فلائیٹ کی شاندار ڈرل نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے جسے وہاں پر موجود مہمانوں نے بہت سراہا۔ اس تقریب میں ڈپلومیٹس، اعلیٰ فوجی اور سول حکام ، غیر ملکی عہدیداران اور گریجو یٹ ہو نے والے ایوی ایشن کیڈٹس کے والدین اور مہمانوں نے شرکت کی۔

Recent News

PM Shehbaz Invites Turkish Business Leaders to Expand Investment in Pakistan 1:14
PM Shehbaz Invites Turkish Business Leaders to Expand Investment in Pakistan
Jul 04, 2026 05:22 pm
Foreign Woman Gives Detailed Court Statement in Lahore Kidnapping and Alleged Sexual Assault Case 1:26
Foreign Woman Gives Detailed Court Statement in Lahore Kidnapping and Alleged Sexual Assault Case
Jul 04, 2026 04:34 pm
48-Year Legal Dispute Ends as Evacuee Trust Property Board Seals Commercial Property 1:09
48-Year Legal Dispute Ends as Evacuee Trust Property Board Seals Commercial Property
Jul 04, 2026 01:44 pm
Man Throws Female Lawyer to the Ground Outside Peshawar Court; CCTV Footage Goes Viral 1:18
Man Throws Female Lawyer to the Ground Outside Peshawar Court; CCTV Footage Goes Viral
Jul 04, 2026 01:23 pm
Pakistan Cuts Petrol Price by PKR 1.97 per Litre; JI Announces Nationwide Protest 1:11
Pakistan Cuts Petrol Price by PKR 1.97 per Litre; JI Announces Nationwide Protest
Jul 04, 2026 11:42 am
Gold Prices Surge Again as Gold and Silver Rates Jump in Global and Local Markets 1:01
Gold Prices Surge Again as Gold and Silver Rates Jump in Global and Local Markets
Jul 03, 2026 05:02 pm
Internet Services Restored Across Pakistan After Submarine Cable Repair 1:01
Internet Services Restored Across Pakistan After Submarine Cable Repair
Jul 03, 2026 04:38 pm
Field Marshal Asim Munir Arrives in Iran to Attend Reported Funeral of Khamenei 1:01
Field Marshal Asim Munir Arrives in Iran to Attend Reported Funeral of Khamenei
Jul 03, 2026 04:13 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved