Mar 15, 2018 03:01 pm
views : 572
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain meets Chairman Senate
اسلام آباد ، صدر مملکت ممنون حسین سے سینیٹ کے نو منتخب چیئرمین محمد صادق سنجرانی کی ملاقات
صدر مملکت ممنون حسین سے ایوان صدر میں نئے منتخب ہونے والے سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق اس موقع پر صدر مملکت نے محمد صادق سنجرانی کو
چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہی صحیح
معنوں میں عوام کی نمائندگی کرتی ہے اور اس کی مضبوطی میں ہی جمہوریت کی
مضبوطی پوشیدہ ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے چیئرمین سینیٹ کا کردار
بہت اہم ہے۔ صدر مملکت نے توقع کا اظہار کیا کہ پارلیمنٹیرین عوام کی فلاع
وبہبود کے لیے قانون سازی کریں گے تاکہ عوام کا پارلیمنٹ پر اعتماد بڑھے۔
اس موقع پرنئے منتخب ہونے والے سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی نے کہا
کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے نبھائیں گے۔