Mar 09, 2018 06:07 pm
views : 581
Location : Pakistan Navy Dockyard
Karachi- Italian Navy Ship CARLO MARGOTTINI (F-592) arrived Karachi for 03 days good will cruise
کراچی ، اطالوی بحری جہاز کی تین روزہ خیر سگالی دورے پرکراچی آمد
اطالوی بحریہ کا جہاز کارلو مارگوٹنی (ایف۔592 ) تین روزہ خیر سگالی دورے
پر کراچی پہنچ گیا۔کراچی بندرگاہ آمد پرایک خصوصی استقبالیہ تقریب میں جہاز
کا پْر تپاک خیر مقدم کیا گیا، پاک بحریہ کے سینئر افسران اور اطالوی
سفارت خانے کے اہلکاروں نے جہاز اور اس کے عملے کا استقبال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اطالوی بحری جہاز کے دورے کا مقصدمشترکہ مشقوں
اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفت و شنید سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے
مابین باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔اپنے
دورہ کراچی کے دوران اطالوی بحری جہاز کے عملے اور افسران نے پیشہ ورانہ
ملاقاتوں کے علاوہ مشترکہ کھیل اور سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
اطالوی بحری جہاز کے و فد نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر
چڑھائی۔کارلو مارگوٹنی کے افسران اور عملے نے پاک بحریہ کے مختلف تربیتی
یونٹس کا بھی دورہ کیا۔
دورہ کراچی کے اختتام پر پاک بحریہ اور اطالوی بحری جہاز کے مابین سمندر
میں مختلف مشقوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں مختلف نیول آپریشنز کئے
جائیں گے جن سے نہ صرف مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گابلکہ یہ
دونوں بحری افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید بہتری کا باعث بھی بنیں
گے۔