اسلام آباد، شہری کی بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش
اسلام آباد میں ایک شہری نے بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر خودکشی کی کوشش کی ہے
تاہم پولیس اور انتظامیہ نے شہری کی خودکشی کو کوشش کو ناکام بناتے ہوئے
اسے بحفاظت نیچے اتار لیا ہے۔
اسلام آباد میں ایف سکس کے علاقہ میں گھریلو زندگی سے تنگ ایک شخص ہاتھ میں
شاپنگ بیگ تھامے خود کشی کیلئے کھمبے پر چڑھ گیا,اطلاع ملنے پر انتظامیہ
اورپولیس کی دوڑیں لگ گئیں,کرین منگو ا کر شہری کوکھمبے سے اتارا گیا,اس
موقع پر گرڈاسٹیشن سے نکلنےوالےتمام فیڈراور132کے وی کی دونوں ٹرانسمیشن
لائنیں بندکردی گئیں۔
شہری نے کافی دیر تک ریسکیو ٹیم کو بھی تگنی کا ناچ نچا کر رکھا تاہم
ریسکیو اہلکاراپنی جان خطرے میں ڈال کر اسے زبردستی رسی سے باندھ کر کرین
کی مدد سے نیچے اتارنے میں کامیاب ہو گئے۔