Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 21, 2018 05:50 pm views : 582

Location : Swabi

Islamabad- Earth Breaking Ceremony of Alamabad Welfare Project at Swabi
  • Urdu

اسلام آباد ، صوابی کے قریب عالم آباد ویلفیئر پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

صوابی کے قریب پاک فضائیہ اور راشد میموریل ویلفئیر آرگنائزیشن کے باہمی اشتراک سے عالم آباد کے نام سے ایک ویلفیئر پروجیکٹ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ عظیم منصوبہ خیبر پختونخواہ کے لوگوں کے لئے بالعموم اور صوابی کی مقامی آبادی کی فلاح وبہبود کے لئے بالخصو ص بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ ، پرویز خٹک اور پاک فضائیہ کے سربرا ہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اس شاندار منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کی۔یہ منصوبہ پاک فضائیہ اور راشد میموریل ویلفئیر آرگنائزیشن کے اس وڑن کے مطابق ہے جس کے ذریعے پورے ملک کے پسماندہ علاقوں میں ماڈل ویلیجز کا قیام ہے تاکہ وہاں ضرورت مند دیہی آبادی کو تمام ضروری وسائل ایک ہی جگہ دستیاب ہو سکیں۔ اس طرح کا ایک کامیاب منصوبہ حیدر آباد کے نزدیک راشد آباد کے نام سے قائم ہے جو کہ سندھ کی مقامی آبادی کی خدمت میں پیش پیش ہے۔
ترجمان پاک فضایئہ کے مطابق صوابی انٹر جینج کے نزدیک واقع عالم آباد ، پاک فضائیہ کے عظیم فائٹر پائلٹ ایئر کموڈور ایم ایم عالم(مرحوم ) کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ منصوبہ تعلیمی ،ووکیشنل اور صحت کے مراکز پر مشتمل ہو گا جس کا مقصداس کے قریبی مقامی علاقوں سے غربت اور جہالت کا خاتمہ ہے۔ اسی طرح کا ایک منصوبہ پاک فضائیہ اور راشد میموریل ویلفئیر آرگنائزیشن کے باہمی اشتراک سے کوئٹہ کے نزدیک یونس آباد کے نام سے قائم کیا جا رہا ہے۔
ائیر کموڈور(ریٹائرڈ) شبیر احمد صدر راشد میموریل ویلفئیر آرگنائزیشن نے اپنی تقریر میں راشد آباد ماڈل کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ ائیر مارشل (ریٹائرڈ) قاضی جاوید چیف ایگزیکٹو راشد میموریل ویلفئیر آرگنائزیشن نے اپنی تقریر میں عالم آباد منصوبے کی چیدہ چیدہ خصوصیات بیان کیں۔ مرحوم ایم ایم عالم کی بہن بیگم نوشابہ وہاب نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور 1965کی جنگ کے عظیم ہیرو کو خراجِ تحسین پیش کرنے پر پاک فضائیہ اور خیبر پختونخواہ کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کی فضائی سرحدوں کو ناقابل تسخیر بنانے کے علاوہ تعمیر ملت کے پروگراموں میں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے۔ اس تناظر میں پاک فضائیہ نے ملکی ترقی کے لیے فلاح و بہبود کے لیے بہترین تعلیمی ادارے ، اعلی ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز کے کئی منصوبے شروع کیے ہیں۔پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ افسران کا منصوبہ راشد آباد بلاشبہ ایک معجزہ ہے اور یہ ایک ایسی شمع ہے جس کی روشنی جلد ہی پورے ملک کو منور کر دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالم آباد پاک فضائیہ کے ایک عظیم جنگجو پائلٹ ائیر کموڈور ایم ایم عالم (مرحوم) کے نام پر رکھا گیا ہے۔ پاک فضائیہ اپنے منصوبے کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ مجھے پوری امید ہے کہ یہ منصوبہ اس علاقے کے لوگوں کو با عزت روز گار فراہم کرنے کے علاوہ اس کی ترقی اور خوشحالی میں بھی معاون ثابت ہو گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے اس منصوبے میں ائیر چیف کی مخلصانہ کاوش اور ذاتی دلچسپی کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ منصوبہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں ایک نئے باب کا اضافہ کرے گا۔ اس سے نہ صرف علاقے کے نوجوانوں کو تکنیکی مہارت حاصل ہو گی بلکہ یہ منصوبہ اس علاقے میں معاشرتی اور تعلیمی تبدیلیوں کا باعث ہو گا۔انہوں نے اس منصوبے کی خاطرایک ہزار کینال زمین وقف کرنے کے بے لوث جذبے پر علاقے کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر دو ڈاکیومنٹریز دیکھائی گئیں پہلی ایم ایم عالم کی زندگی پر مبنی تھی جبکہ دوسری میں اندرونِ سندھ میں قائم راشد آباد ویلفیئر منصوبے پر روشنی ڈالی گئی۔ا سپیکر صوبائی اسمبلی، صوبائی وزراء ، صوبائی اسمبلی کے ممبران اور اعلیٰ سول و دفاعی افسران نے اس تقریب میں شرکت کی۔

Recent News

PM Shehbaz Invites Turkish Business Leaders to Expand Investment in Pakistan 1:14
PM Shehbaz Invites Turkish Business Leaders to Expand Investment in Pakistan
Jul 04, 2026 05:22 pm
Foreign Woman Gives Detailed Court Statement in Lahore Kidnapping and Alleged Sexual Assault Case 1:26
Foreign Woman Gives Detailed Court Statement in Lahore Kidnapping and Alleged Sexual Assault Case
Jul 04, 2026 04:34 pm
48-Year Legal Dispute Ends as Evacuee Trust Property Board Seals Commercial Property 1:09
48-Year Legal Dispute Ends as Evacuee Trust Property Board Seals Commercial Property
Jul 04, 2026 01:44 pm
Man Throws Female Lawyer to the Ground Outside Peshawar Court; CCTV Footage Goes Viral 1:18
Man Throws Female Lawyer to the Ground Outside Peshawar Court; CCTV Footage Goes Viral
Jul 04, 2026 01:23 pm
Pakistan Cuts Petrol Price by PKR 1.97 per Litre; JI Announces Nationwide Protest 1:11
Pakistan Cuts Petrol Price by PKR 1.97 per Litre; JI Announces Nationwide Protest
Jul 04, 2026 11:42 am
Gold Prices Surge Again as Gold and Silver Rates Jump in Global and Local Markets 1:01
Gold Prices Surge Again as Gold and Silver Rates Jump in Global and Local Markets
Jul 03, 2026 05:02 pm
Internet Services Restored Across Pakistan After Submarine Cable Repair 1:01
Internet Services Restored Across Pakistan After Submarine Cable Repair
Jul 03, 2026 04:38 pm
Field Marshal Asim Munir Arrives in Iran to Attend Reported Funeral of Khamenei 1:01
Field Marshal Asim Munir Arrives in Iran to Attend Reported Funeral of Khamenei
Jul 03, 2026 04:13 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved