Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 17, 2018 07:18 pm views : 602

Location : Al Jubail, KSA

Karachi- Exercise Naseem Al Bahr XI (NAB), between Pakistan Navy and Royal Saudi Naval Forces (RSNF) concluded
  • Urdu

کراچی ، خلیج عرب میں پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی مشترکہ مشقوں کا کامیاب انعقاد

پاک بحریہ اوررائل سعودی نیول فورسزکے درمیان منعقد ہونے والی بحری مشق نسیم البحرالجبیلسعودی عرب کے پانیوں میں اختتام پذیرہو ئی۔ مشق کا انعقاد9سے17فروری2018تک کیا گیا۔
ترجمان پا ک بحریہ کے مطابق نسیم البحرمشقوں میں فاسٹ بوٹس اٹیک کے ذریعے عملی مظاہرہ کرنے،مختلف فارمیشنزبنانے، حربی چالوں، فاسٹ بوٹس کے ذریعے جنگی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیاگیا ۔
ہیلی کاپٹر لینڈنگ،جہازوں پر لینڈنگ آپریشنزاوربحری قزاقی کی بیخ کنی کے آپریشنزکے ذریعے مختلف نوعیت کے حملوں سے دفاع اورروایتی بحری خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لئے مشترکہ کاروائیاں بھی شامل تھیں۔
لائیو ویپن فائرنگ کے مظاہرے کے دوران پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسزکے جہازوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔
پاک بحریہ کے پی تھری سی ایئر کرافٹ اور ہیلی کاپٹرز نے رائل سعودی ایئر فورس اور رائل سعودی نیول فورسزکی فضائی قوت کے ساتھ مشترکہ آپریشنز بھی انجام دیئے۔
پاک بحریہ اوررائل سعودی نیول فورسزکے درمیان پہلی مرتبہ بارودی سرنگوں کو ناکام بنانے کی مشق، جوکہ مشق نسیم البحرکاحصہ تھی ،بھی کی گئی۔اس مشق کے سی فیز کے دوران سروے اور غوطہ خوری کے آپریشنز اور زیرِ آب اہداف کو نا کام بنانے کے آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔
اس سال بحری مشق دیرہ الساحل بھی نسیم البحرکا حصہ تھی جس میں پا ک میرینز اوررائل سعودی نیول فورسزکی میرینز فورسز نے ایمفبیس لینڈنگ آپریشنز، اسکارٹنگ آپریشنز،ساحل پرلینڈنگ، سنائپر کیموفلیج ٹریننگ اور بورڈنگ آپریشنز کا مظاہرہ کیا۔
علاوہ ازیں سعودی میرینز کے چھوٹے ہتھیاروں کی فائرنگ،مختلف مہارتوں کا عملی مظاہرہ اور پیرا ٹروپنگ آپریشنز بھی اس مشق کا حصہ تھے۔
پاک بحریہ اوررائل سعودی نیول فورسزکے درمیان منعقدہ بحری مشقوں کے اختتام پر کنگ عبدالعزیز نیول بیس الجبیل میں مشق کی اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔پاک بحریہ کے چیف آف سٹاف(پرسنل) وائس ایڈمرل عبدالعلیم اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔
ڈی بریف اور اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ سعودی عرب کے پانیوں میں بڑے پیمانے پر مشترکہ مشق نسیم البحر بشمول بارودی سرنگوں کو ناکام بنانے کی مشق اور دیرہ الساحل مشق کا انعقاد دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ درجے کے باہمی اعتماد، یقین اور بھروسے کا مظہر ہے۔1993سے مشق نسیم البحرکا مسلسل انعقاد دونوں برادر ممالک بالخصوص دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان مضبوط تعلقات کا ظامن ہے۔اس طرز کی مشقوں کا انعقاد خطے کی دونوں بحری افواج کو انڈین اوشن ریجن میں مشترکہ طور پر میری ٹائم سکیورٹی کے قیام کو یقینی بنانے میں اہم کردار اداکرتاہے۔
ایڈمرل نے سال 2004اور 2009میں شمالی بحیرہ عرب ،خلیج عدن، ہرمز افریقہ میں بحری قزاقی اور بحری دہشت گردی کی روک تھام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔کمبائنڈ ٹاسک فورس150-اورکمبائنڈ ٹاسک فورس151-میں پا ک بحریہ کا کردارپاکستان اور سعودی عرب سے ملحقہ پانیوں میں امن اور قانون کی عملداری میں پاک بحریہ کے عزم اور عہد کا مظہر ہے۔
مہمان خصوصی نے مشق کے دوران رائل سعودی نیول فورسزکے آفیسرز اور جوانوں کی صلاحیتوں کے مظاہرے اور الجبیل بندرگاہ پر پاک بحریہ فلوٹیلا کے قیام کے دوران رائل سعودی نیول فورسزایسٹرن فلیٹ کمانڈ کی میزبانی کی تعریف کی۔
قبل ازیں، پاکستان نیوی فلیگ آفیسر سی ٹریننگ کے نمائندے اور رائل سعودی نیول فورسزفلیٹ ٹریننگ گروپ نے مشقوں کے مختلف مراحل کی ڈی بریف پیش کی ۔ڈی بریف کے دوران مشق میں شریک یونٹس کی کارکردگی کا تجزیہ کیا گیا،مزید بہتری کی طرف توجہ مرکوز کی گئی، مشق سے حاصل شدہ تجربات پرروشنی ڈالی گئی اور مستقبل کے لئے سفارشات پیش کی گئیں۔
ڈی بریف میں کمانڈر رائل سعودی نیول فورسزایسٹرن فلیٹ ریئر ایڈمرل لافی بن حسین الحربی اور پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسزکے آفیسرز نے شرکت کی۔

Recent News

PM Shehbaz Invites Turkish Business Leaders to Expand Investment in Pakistan 1:14
PM Shehbaz Invites Turkish Business Leaders to Expand Investment in Pakistan
Jul 04, 2026 05:22 pm
Foreign Woman Gives Detailed Court Statement in Lahore Kidnapping and Alleged Sexual Assault Case 1:26
Foreign Woman Gives Detailed Court Statement in Lahore Kidnapping and Alleged Sexual Assault Case
Jul 04, 2026 04:34 pm
48-Year Legal Dispute Ends as Evacuee Trust Property Board Seals Commercial Property 1:09
48-Year Legal Dispute Ends as Evacuee Trust Property Board Seals Commercial Property
Jul 04, 2026 01:44 pm
Man Throws Female Lawyer to the Ground Outside Peshawar Court; CCTV Footage Goes Viral 1:18
Man Throws Female Lawyer to the Ground Outside Peshawar Court; CCTV Footage Goes Viral
Jul 04, 2026 01:23 pm
Pakistan Cuts Petrol Price by PKR 1.97 per Litre; JI Announces Nationwide Protest 1:11
Pakistan Cuts Petrol Price by PKR 1.97 per Litre; JI Announces Nationwide Protest
Jul 04, 2026 11:42 am
Gold Prices Surge Again as Gold and Silver Rates Jump in Global and Local Markets 1:01
Gold Prices Surge Again as Gold and Silver Rates Jump in Global and Local Markets
Jul 03, 2026 05:02 pm
Internet Services Restored Across Pakistan After Submarine Cable Repair 1:01
Internet Services Restored Across Pakistan After Submarine Cable Repair
Jul 03, 2026 04:38 pm
Field Marshal Asim Munir Arrives in Iran to Attend Reported Funeral of Khamenei 1:01
Field Marshal Asim Munir Arrives in Iran to Attend Reported Funeral of Khamenei
Jul 03, 2026 04:13 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved