Dec 19, 2017 07:29 pm
views : 451
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 464 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 464 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمنگل (19دسمبر2017)
کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 464
پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 37919 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز
منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 337 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 53 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،263 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 21 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔