بہاولپور،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد
بہاولپورضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی میں مختلف محکموں کے افسران ،ملازمین
سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت
کی ،ریلی فرید گیٹ سے شروع ہو کرچوک فوارہ پر اختتام پذیر ہوئی ،اس موقع
پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔
ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر
امریکی اور اسرائیل مخالف نعرے درج تھے ،اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے
شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ
ہیں اور امریکی صدر کے بیان اور فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت
کرتے ہیں۔
مقررین نے کہا کہ بیت المقدس اسرائیل کا نہیں بلکہ فلسطین کا دارالخلافہ ہے،پاکستان کا ہرشخص فلسطین کے ساتھ ہے۔