Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 18, 2017 05:05 pm views : 733

Location : Habib University

Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair visits Habib University
  • Urdu

کراچی ، نجی تعلیمی ادارے حکومت کا بازو ہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے ، موجوہ دور ٹیکنالوجی کا ہے ،عصرحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ اعلیٰ تعلیم با الخصوص تحقیق پر بھرپور توجہ دینا ہو گی ، پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کرانے سے قبل اعلیٰ تعلیم کا فروغ انتہائی نا گزیر ہے ، ملکی آبادی کا 60 فیصد سے زائد نوجوانوں پر مشتمل ہے ان نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے سے قدرت کے انمول قیمتی خزانہ سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے حبیب یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجی ادارے حکومت کا بازو ہیں جو ملکی ضروریات کے مطابق حکومت سے بھرپور تعاون اور ملکی ترقی میں بھرپور حصہ بھی لے رہے ہیں اس ضمن میں نجی تعلیمی ادارے با الخصوص حبیب یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اہم و معاون ثابت ہو رہی ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ حبیب یونیورسٹی معیار تعلیم ، عصری تقاضوں کے مطابق درس و تدریسی عمل ، تحقیق ،طب و ٹیکنالوجی کی اعلیٰ تعلیم کا نمایاں ادارہ بن چکا ہے ،یونیورسٹی میں ہونے والی عصری تقاضوں سے ہم آہنگ تحقیق سے دور جدید میں ممتاز مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔یونیورسٹی میں گورنر سندھ کو ایڈمنسٹریشن آفس، کلاس رومز، لائبریری اور تحقیقی لیب کا معائنہ بھی کرایا گیا۔
اس موقع پر انھیں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ، یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم اور تحقیق سے متعلق بھی گورنر سندھ کو آگاہ کرتے ہوئے چیئر مین علی حبیب نے بتایا کہ مقامی بورڈ ز سے 85 فیصد مارکس حاصل کرنے والے 50 طالب علموں کو یونیورسٹی میں اسکالر شپس کے ذریعہ تعلیم فراہم کی جاتی ہے ، یونیورسٹی کا اسٹیفورڈ اورہارورڈ یونیورسٹی جیسے اعلیٰ تعلیمی اداروں سے اشتراک ہے ، یونیورسٹی کے 25 طالب علم ہر برس دونوں یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مستقبل میں یونیورسٹی کو مزید وسعت دی جائے گی اس سلسلہ میں ملک کے مختلف علاقوں میں کیمپس بھی قائم کئے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں۔گورنر سندھ نے حبیب یونیورسٹی میں ہونے والی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اعلیٰ معیار تعلیم کو مزید بڑھانے میں مثالی اقدامات اٹھا رہی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔
اس موقع پر حبیب یونیورسٹی کے چیئر مین علی حبیب بھی موجود تھے۔

Recent News

Balochistan CM Visits Martyred Karachi Trader’s Family, Announces Support for Children 1:15
Balochistan CM Visits Martyred Karachi Trader’s Family, Announces Support for Children
Jul 01, 2026 02:58 pm
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran This Week, Expected to Attend Ayatollah Khamenei’s Funeral 1:01
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran This Week, Expected to Attend Ayatollah Khamenei’s Funeral
Jul 01, 2026 11:57 am
Pakistan Shoots Down 4 Drones Near Balochistan Border, Says ISPR 1:27
Pakistan Shoots Down 4 Drones Near Balochistan Border, Says ISPR
Jul 01, 2026 11:39 am
14 Children Killed After Tuition Center Roof Collapses in Lahore’s Kahna Area 1:33
14 Children Killed After Tuition Center Roof Collapses in Lahore’s Kahna Area
Jul 01, 2026 11:12 am
PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum 1:23
PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum
Jun 30, 2026 03:00 pm
PSX Stages Strong Midday Recovery 1:15
PSX Stages Strong Midday Recovery
Jun 30, 2026 02:41 pm
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola 1:01
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola
Jun 30, 2026 02:25 pm
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers 1:25
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers
Jun 30, 2026 02:09 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved