Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 07, 2017 02:32 pm views : 591

Location : Ayub Stadium

Quetta- Azadi Sports Festival Begin
  • Urdu

کوئٹہ،آزادی اسپورٹس فیسٹیول کا رنگارنگ تقریب سے آغاز

کوئٹہ میں آ زادی سپورٹس فیسٹیول کا آغاز رنگارنگ تقریب سے ہو گیا ہے، نامور گلوکاروں کے ملی نغموں اور کھیلوں کے مقابلوں نے شرکاء کے جوش کو گرما دیا کوئٹہ میں حکومت بلوچستان اور پاک فوج کے تعاون سے ایواب اسٹیڈیم میں آزادی سپورٹس فیسٹیول 2017 کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل وثقافت میر مجیب الرحمان محمد حسنی ، جنر ل  آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ندیم زکی منج ، صوبائی وزیر سردار رضا محمد بڑیچ، سول و فوجی افسران سمیت کھلاڑیوں اور عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی جبکہ ملک کے نامور گلوکاروں نے خون گرما دینے والے ملی نغمے پیش کئے اس موقع پر میرتھن ریس اور فٹبال میچ کا بھی انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کر تے ہوئے میر مجیب الرحمان محمد حسنی نے کہا ہے کہ70 سال بعد بھی جس طرح ملک بھر میں آزادی کا جشن منایا جا تا ہے وہ اس بات کی عکاس ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے ایک زندہ قوم کے لئے پاکستان بنایا ہے جو ملک کے قدر جاتنے ہیں اور اس سے محبت اپنا ایمان تصور کر تے ہیں۔
صوبائی وزیر کھیل و ثقافت نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے تاہم ماضی میں کھیل جیسے اہم شعبے کو نظرانداز کیا گیا تھا موجودہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور انتہائی قابل ستائش عمل ہے کہ بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ میں پاک فوج کا تعاون روز روشن کی طرح عیاں ہے یہی وجہ ہے کہ آ ج صوبے بھر میں بلوچستان کے نوجوان کھیلوں کے میدان آباد کر رہے ہیں صوبے کی سیاسی عسکری قیادت کا تعاون بلوچستان کی ترقی کی ضمانت ہے انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحت ، تعلیم اور کھیل کے شعبوں میں خصوصی توجہ مرکوز کئے ہیں اور ہم اپنے نوجوانوں کو تمام تر مواقع فراہم کرینگے کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ کی واضح مثال باکسر محمد وسیم ہے جس نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہمیں امید ہے کہ بلوچستان کے نوجوان اسی طرح بلوچستان بھر میں سبز ہلالی پرچم سر بلند کرتے رہیں گے ۔
اس موقع پر افغان فٹبال کلب چمن اور بلوچ فٹبال کلب نو شکی کے درمیان فٹبال میچ کھیلا گیا جس میں افغان فٹبال کلب نے بلوچ فٹبال کلب ایک صفر سے شکست دیدی جبکہ میرتھن ریس میں ظہیر خرم نے پہلی جبکہ عدیل بھٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کی فٹبال میچ کی فاتح اوررنر اپ ٹیم میں ایک ایک لاکھ جبکہ میرتھن ریس میں پہلے نمبرپر آنیوالے کھلاڑی کو ڈھائی لاکھ جبکہ دوسری نمبر پر آنیوالے کھلاڑی کو دولاکھ روپے انعام دیا گیا جبکہ میرتھن ریس میں حصہ لینے والے دیگر کھلاڑیوں میں بھی نقد انعامات اور اسناد تقسیم کی گئی ا سپورٹس فیسٹیول 10 اگست تک جاری رہے گا جس میں میراتھن سائیکلنگ،کرکٹ،فٹبال، ہاکی، بیڈمنٹن، والی بال، تھرو بال، اتھلیٹس،باکسنگ اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہونگے جس میں مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

Recent News

PM Shehbaz Sharif to Visit Iran This Week, Expected to Attend Ayatollah Khamenei’s Funeral 1:01
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran This Week, Expected to Attend Ayatollah Khamenei’s Funeral
Jul 01, 2026 11:57 am
Pakistan Shoots Down 4 Drones Near Balochistan Border, Says ISPR 1:27
Pakistan Shoots Down 4 Drones Near Balochistan Border, Says ISPR
Jul 01, 2026 11:39 am
14 Children Killed After Tuition Center Roof Collapses in Lahore’s Kahna Area 1:33
14 Children Killed After Tuition Center Roof Collapses in Lahore’s Kahna Area
Jul 01, 2026 11:12 am
PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum 1:23
PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum
Jun 30, 2026 03:00 pm
PSX Stages Strong Midday Recovery 1:15
PSX Stages Strong Midday Recovery
Jun 30, 2026 02:41 pm
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola 1:01
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola
Jun 30, 2026 02:25 pm
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers 1:25
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers
Jun 30, 2026 02:09 pm
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah 1:19
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah
Jun 30, 2026 01:06 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved