Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 15, 2016 11:46 pm views : 975

Location : Ministry of Foreign Affairs Office

Islamabad- Foreign Office's Weekly Press Briefing
  • Urdu

اسلام آبادپاکستان میں کالعدم تنظیم داعش کی کوئی منظم موجودگی نہیں، ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کالعدم تنظیم داعش کی کوئی منظم موجودگی نہیں ہے جتنے بھی بڑے دہشت گرد مارے گئے وہ افغانستان میں تھے۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ میں
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کالعدم تنظیم داعش منظم نہیں بلکہ جتنے بھی بڑے دہشت گرد مارے گئے وہ افغانستان میں تھے، افغانستان دہشتگردی میں گھرا ہوا ملک ہے حقانی نیٹ ورک کے رابطے افغانستان سے ہی ملے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن اور افغان حکومت کے ساتھ بہتر تعلقات کےلئے ہمیشہ قدم بڑھائے لیکن ملا عمر اور ملا اختر منصور کی ہلاکت کی خبروں کے بعد سے افغان مذاکرات میں تعطل پیدا ہوا بہت سے مواقع پر پاکستان نے افغان تجارت کے واجبات معاف کئے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے ممکنہ خطرے سے پوری طرح آگاہ ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جس کی واضح مثال آپریشن ضرب عضب ہے جس کے امریکی سینٹر جان مکین بھی متعرف ہیں انہوں نے وزیرستان کا دورہ کیا اور آپریشن ضرب عضب کی تعریف میں کالم بھی لکھا۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بھارتی وزیر داخلہ کے پاکستان توڑنے کے بیان پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری بھارتی وزیرداخلہ کے پاکستان مخالف بیان اور خصوصاً مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کانوٹس لے جہاں ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کی ناحق جانیں لے لی گئی ہیں اور تاحال مظالم جاری ہیں جبکہ بھارت میں موجود مسلمان، دلت، مسیحی اور سکھ اقلیتیں شدت پسند تنظیموں آرایس ایس اور شیوسینا سے خوفزدہ اور مظالم کا شکار ہیں، گزشتہ چند دنوں میں بھارت میں 200 کے قریب چرچ نذر آتش کردئے گئے جبکہ حریت رہنماؤں کو سیرت النبیﷺ کانفرنس میں شرکت سے بھی روکا گیا لیکن ان تمام انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان نے ہر سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اقوام متحدہ سے بھی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جبکہ برطانوی پارلیمنٹ میں برطانیہ کے کردار پر بھی سوال اٹھائے گئے جس کے بعد برطانوی وزیراعظم نے مودی کے ساتھ اس معاملے پر بات بھی کی۔

Recent News

Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services 1:20
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services
Jun 25, 2026 12:12 pm
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services 3:21
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services
Jun 25, 2026 12:00 pm
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000 1:38
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000
Jun 25, 2026 10:53 am
Iran-US Technical Talks to Resume Next Week 1:47
Iran-US Technical Talks to Resume Next Week
Jun 24, 2026 02:50 pm
Hajj 2027 Registration Opens Free of Charge 2:23
Hajj 2027 Registration Opens Free of Charge
Jun 24, 2026 02:24 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved