Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 14, 2016 11:09 pm views : 1030

Location : PC Hotel

Karachi- International Maritime Conference on CPEC and Gwadar port concluded
  • Urdu

کراچی ، سی پیک اور گوادر پورٹ کے موضوع پر دو روزہ انٹرنیشنل میری ٹائم سیکیورٹی کانفرنس اختتام پزیر ، ترجمان پاک بحریہ

چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ کے بارے میں منعقدہ دو روزہ انٹر نیشنل میری ٹائم کانفرنس گوادر میں اختتام پذیر ہو گئی۔کانفرنس کا انعقاد پاکستان بحریہ، منسٹری آف پلاننگ،ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم اور پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے زیر اہتمام ہوا۔
اسٹریٹیجک،میری ٹائم اکنامک اور سیکیورٹی کے پہلوؤں کا تجزیہ اور اقتصادی لحاظ سے پیدا ہونے والے چیلنجز اور مواقعوں کا جائزہ لینا تھا۔
میری ٹائم سیکیورٹی کے زیر عنوان دوسرے روز کے پہلے سیشن کا آغاز پروفیسر یو منگ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر گلورئیس سن انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ ڈونگوا یونیورسٹی کے خطاب سے ہوا۔پروفیسر یومنگ کا کہنا تھا کہ سی پیک ایک بہترین اسٹریٹیجک ڈیزائن ہے جو پاکستا ن اور چین دونوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل خان ہشام بن صدیق نے افتتاحی سیشن کے نگران کے فرائض انجام دئیے۔مسٹر اینڈریو سمال ،سینئیر ٹرانس اٹلانٹک فیلو نے اپنا مقالہ " سی پیک اور بحر ہند میں ابھرتا سیکیورٹی منظر نامہ" پر پیش کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک اس لئے منفرد ہے کیونکہ یہ خطے میں طاقت کا توازن لائے گا،یہ خطے کے تمام ممالک کی پہنچ میں ہو گا اس لئے اس حوالے سے کوئی بھی مخالفانہ سو چ نہیں اپنائی جانی چاہئے۔
وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) آصف ہمایوں نے" سی پیک۔میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت اور پاک بحریہ کا کردار" پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا مخالفین کی جانب سے متنوع خطرات کے پیش نظر پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی صلاحیتوں میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ایک ہمہ جہت دفاعی نظام مرتب دیا جائے جو سی پیک اور گوادر پورٹ کو سمندر کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کو چینی بحریہ کے ساتھ تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ گوادر پر ایک مکمل اور آپریشنل نیول بیس قائم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
وائس ایڈمرل( ریٹائرڈ) افتخار احمد راؤ نے افتتاحی سیشن کا آخری مقالہ پیش کیا جس کا عنوان " جغرافیائی سیاست ۔ میری ٹائم سیکیورٹی اورشمالی بحیرہ عرب تھا۔ان کا کہنا تھا کہ گوادر " ون بیلٹ ون روڈ" کا مرکز ہے۔گوادر پورٹ کے بغیر سی پیک محض شاہراہ قراقرم کی توسیع ہو گی کیونکہ یہ سی پیک کا سمندری پہلو ہی ہے جو اسے عالمی اہمیت کا حامل بناتا ہے لہٰذا زمین کو سمندر پر فوقیت دینے والی روائتی سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔
اختتامی سیشن میں سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ گوادر سی پیک کا مرکز اور اکیسویں صدی میں پاکستان کے لئے آگے بڑھنے کا راستہ بھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گوادر اور چاہ بہاربندر گاہیں مشترکہ اہمیت کی حامل ہیں اور دونوں ممالک کے مابین رابطے کے لئے روڈ اور ریلوے کا نظام قائم کرنا نا گزیرہے۔ انہوں نے اپنے خطاب کے اختتام میں کہا کہ میری ٹائم سیکیورٹی اور سی پیک میں پاک بحریہ کا کردار مرکزی اہمیت کا حامل ہے اور میری ٹائم اکانومی کے لئے پالیسی بندی کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے سی پیک کی میری ٹائم سیکیورٹی کے لئے ٹاسک فورس88 کے قیام کو سراہا اور بھارتی آبدوز کو پاکستانی سمندری حدود میں داخلے سے روکنے اور کانٹینینٹل شیلف کی توسیع کو پاک بحریہ کی بڑی کامیابی قرار دیا۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے کانفرنس میں شرکت کر کے اس کی کامیابی یقینی بنانے پر مقررین، غیر ملکی مندوبین اور دیگر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ شرکاء کی کوششوں کی بدولت نہ صرف کانفرنس کے ذریعے آگہی بڑھانے کا مقصد پورا ہوا بلکہ آگے بڑھنے کے نئے راستے متعین کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ نیول چیف نے کہا کہ بلا شبہ ٹاسک فورس 88 کا قیام ،سی پیک ،تجارت اور گوادر کے لئے محفوظ اور موثر سمندری ماحول مہیا کرنے کے پاک بحریہ کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ حکومت پاکستان کے تعاون سے مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔امیر البحر کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ کسی بھی دوسری بندر گاہ کے لئے مقابلہ نہیں بلکہ یہ پورے خطے کے مفاد میں ہے کیونکہ اس سے پورے خطے کی تجارت میں اضافہ ہوگا۔
انٹر نیشنل میری ٹائم کانفرنس کے اختتامی روز کے سیشنز میں وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو، صوبائی وزراء، ترکی میں ایران کے سفیر علی رضا بکدیلی، سابقہ نیول چیف، پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے ممبران، غیر ملکی مندوبین، مقامی معززین، سرکاری افسران، میری ٹائم سیکٹر کے ماہرین اور اہم سول شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Recent News

Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services 1:20
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services
Jun 25, 2026 12:12 pm
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services 3:21
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services
Jun 25, 2026 12:00 pm
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000 1:38
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000
Jun 25, 2026 10:53 am
Iran-US Technical Talks to Resume Next Week 1:47
Iran-US Technical Talks to Resume Next Week
Jun 24, 2026 02:50 pm
Hajj 2027 Registration Opens Free of Charge 2:23
Hajj 2027 Registration Opens Free of Charge
Jun 24, 2026 02:24 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved