Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 13, 2016 04:02 pm views : 949

Location : Marriot Hotel

Islamabad- Tasneem Aslam addresses to Seminar
  • Urdu

اسلام آباد، بھارتی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات خطے کے امن کے لئے خطرہ بن گئے ہیں،تسنیم اسلم

ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان نہ ہی کوئی مذاکرات ہیں نہ ہی کوئی بیک ڈور رابطے ہمیں تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مزاکرات کی ضرورت ہے، بھارتی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات خطے کے امن کے لئے خطرہ بن گئے ہیں۔
اسلام آباد میں جنوبی ایشیا میں امن و استحکام سے متعلق سیمینار سے خطاب میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں میں دن بدن اضافہ اور بھارتی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات خطے کے امن کے لئے خطرہ بن گئے ہیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ تسنیم اسلم نے کہا کہ بھارت ایٹمی آبدوزیں تیار کر رہا ہے، بحیرہ عرب کو نیوکلیئرائز کر دیا گیا ہے، بھارت ایل او سی ورکنگ باونڈری پر مسلسل جارحیت کر رہا ہے، ایسی صورتحال میں پاکستان کے پاس اپنے دفاع کے لئے تیاری کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ پاکستان خطے میں جوہری اور روائتی ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں۔ہم آئی اے ای کے اصولوں کے مطابق اپنے دفاع کے لیے کم از کم دفاعی قوت رکھتے ہیں، ہم خطے میں امن و استحکام کے لئے کام کرنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان ایٹمی عدم پھیلاؤ کا حامی اور قوانین کا پابند ملک ہے۔
تسنیم اسلم نے کہا کہ این ایس جی کے حوالے سے بھارت کو ترجیح دینا خطے میں عدم استحکام کا باعث بنے گا، اب این ایس جی ممالک کو فیصلہ کرنا ہوگا، بھارت کو ترجیح دینے سے این ایس جی کی ساکھ متاثر ہوگی، پاکستان تکنیکی اور قانونی اعتبار سے این ایس جی کی رکنیت کا مستحق ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ تسنیم اسلم کاکہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کرنے کو تیار ہے، بھارت میں شائنگ انڈیا کے دعوؤں کے باوجود خطے میں غربت سے نیچے رہنے والوں کی ایک بڑی تعداد رہتی ہے، خطے سے غربت کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانا ہوگا، بھارت ہم پر غیر ریاستی دہشت گردی کا الزام تو لگاتا ہے تاہم ہم بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں، ہمارے پاس بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے ثبوت موجود ہیں۔ بھارت را کے ذریعہ پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔ بدقسمتی سے بھارت اور پاکستان کے تعلقات ماضی کی جانب رواں ہیں، بھارت کی جانب سے جارحانہ بیانات اور سرجیکل اسٹرائیکس کے دعوے اشتعال انگیز ہیں۔ ہماری خارجہ پالیسی تغیراتی ہے جو کہ حالات کے مطابق چلتی ہے، خارجہ پالیسی ریاستی و ملکی مفادات کے تابع ہوتی ہے، جس میں تمام حالات کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے۔

Recent News

Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services 1:20
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services
Jun 25, 2026 12:12 pm
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services 3:21
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services
Jun 25, 2026 12:00 pm
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000 1:38
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000
Jun 25, 2026 10:53 am
Iran-US Technical Talks to Resume Next Week 1:47
Iran-US Technical Talks to Resume Next Week
Jun 24, 2026 02:50 pm
Hajj 2027 Registration Opens Free of Charge 2:23
Hajj 2027 Registration Opens Free of Charge
Jun 24, 2026 02:24 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved