Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 15, 2016 07:37 pm views : 1113

Location : CM House

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs High Level Meeting regarding Health Care System
  • Urdu

لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدار ت ہیلتھ کئیر سسٹم کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبے میں عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبے کے ہیلتھ کئیر سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اصلاحاتی پروگرام پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔علاج معالجے کی معیاری سہولتیں مریضوں کا حق ہے۔حکومت پنجاب عوام کو معیاری طبی سہولتو ں کی فراہمی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ پنجاب حکومت ہیلتھ کئیر سسٹم میں جدت اور انفرادیت کے ذریعے اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے حق مریضوں کو دے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اب باتوں سے کام نہیں چلے گا، ہیلتھ کئیر سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے فوری طو رپر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔میں خود ذاتی طور پر ہیلتھ کئیر سسٹم کو بہتر بنانے کے حوالے سے اصلاحاتی پروگرام کی نگرانی کروں گا۔پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کی بہتری کیلئے قائم سٹیئرنگ کمیٹی کی خود صدارت کروں گا۔ سٹیئرنگ کمیٹی کا ہر ہفتے باقاعدگی سے اجلاس ہو گا اس کے علاوہ ترکی کے ہیلتھ کئیر سسٹم سے بھرپور استفادہ کرکے مریضوں کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کے اجراء کی منظوری بھی دی۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اصلاحاتی پروگرام آگے بڑھانا ہے۔ ترکی کی وزارت صحت کے ماہرین کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔نرسوں کی تربیت کے حوالے سے ترک وزارت صحت کی جانب سے تعاون خوش آئند ہے۔ ترک وزارت صحت کے ماہرین نہ صرف پنجاب میں نرسوں کو تربیت دیں گے بلکہ نرسوں کو تربیت کیلئے ترکی بھی بھیجا جائے گا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی ترکی کے دورے کے دوران ترک وزارت صحت کے حکام سے ہیلتھ کئیر سسٹم کو بہتر بنانے کے حوالے سے تعاون کے امکانات کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کو بریفنگ بھی دی گئی۔
پارلیمانی سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان، طبی ماہرین اور حال ہی ترکی کا دورہ کرنے والے وفد کے اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔

Recent News

Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services 1:20
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services
Jun 25, 2026 12:12 pm
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services 3:21
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services
Jun 25, 2026 12:00 pm
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000 1:38
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000
Jun 25, 2026 10:53 am
Iran-US Technical Talks to Resume Next Week 1:47
Iran-US Technical Talks to Resume Next Week
Jun 24, 2026 02:50 pm
Hajj 2027 Registration Opens Free of Charge 2:23
Hajj 2027 Registration Opens Free of Charge
Jun 24, 2026 02:24 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved