Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 10, 2016 06:32 pm views : 856

Location : Ministry of Foreign Affairs Office

Islamabad- Foreign Office's Weekly Briefing
  • Urdu

اسلام آباد ، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں ہی سے ممکن ہے،ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا

ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، سب سے افسوس ناک 16 برس کے قیصر کو زہر دیا جانا ہے جب کہ قیصر کے جنازے پر بھی بھارت نے بربریت کا مظاہرہ کیا اورہم علی گیلانی، یاسین ملک اور عمر فاروق کی ملاقات کی حمایت کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں ہی سے ممکن ہے، مسئلہ کشمیر برطانوی نو آبادیاتی حکمرانی کی باقیات ہے جب کہ برطانوی وزیر اعظم کے دورہ بھارت میں مقبوضہ کشمیرکا ذکر نہ کرنے پر احتجاج کیا، مقبوضہ کشمیر پربیانات کا مقصد بین الاقوامی برادری کی توجہ مبذول کروانا ہے۔
امریکا میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات کو دنیا بھرمیں دیکھا گیا، امریکا میں سیاسی تبدیلی پہلی مرتبہ نہیں آرہی یہ جمہوری عمل کا حصہ ہے اور امریکی صدر ٹرمپ نے پاک بھارت ثالثی کرانے کا عندیہ دیا تھا جب کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں سے ہیں۔ پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتدار سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہے۔
بھارتی سفارتی اہلکاروں کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ ایجنٹس کے روپ میں بھارتی سفارتی اہلکاروں میں سے6 جا چکے ہیں اور بھارت ، پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو سپانسر کرتا ہے، گزشتہ ماہ افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کے آٹھ افراد کو ہلاک کیا گیا جب کہ واقعہ سے ظاہر ہے کہ حقانی نیٹ ورک اب کہاں موجود ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کا سانحہ ممبئی حملے سے پہلے کا ہے، بھارت نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی کوئی معلومات شئیر نہیں کی، بھارت میں کرپشن، انڈ رورلڈ اورجعلی کرنسی کی گردش کی رپورٹس دیکھی ہیں، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے لیے مالی وسائل استعمال کررہا ہے، بلوچستان کے معاملے پر کل بھوشن کا اعترافی بیان موجود ہے جب کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ڈوزئیروقت آنے پر پیش کریں گے۔ بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کی حالت باعث تشویش ہے، بھارت میں جعلی مقابلوں
میں عوام کو ماراجاتا ہے اور 2009 میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبریں واضح ثبوت ہیں۔

Recent News

Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services 1:20
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services
Jun 25, 2026 12:12 pm
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services 3:21
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services
Jun 25, 2026 12:00 pm
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000 1:38
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000
Jun 25, 2026 10:53 am
Iran-US Technical Talks to Resume Next Week 1:47
Iran-US Technical Talks to Resume Next Week
Jun 24, 2026 02:50 pm
Hajj 2027 Registration Opens Free of Charge 2:23
Hajj 2027 Registration Opens Free of Charge
Jun 24, 2026 02:24 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved