Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 01, 2016 05:48 pm views : 1117

Location : Different Areas

Gwadar- PM Nawaz Sharif Inaugurates 5 developments projects in Gwadar
  • Urdu

گوادر، وزیر اعظم نواز شر یف نے گوادر میں مختلف تر قیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کر دیا

وزیراعظم نواز شریف نے گوادر فری زون منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، ڈیم ، یونیورسٹی اور پاک چین اسکول سمیت مختلف منصوبوں کا افتتاح بھی کیا، تقریب میں چینی سفیر بھی شریک ہیں۔
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے گوادر کا دورہ کیا ہے اور اس موقع پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنے دورہ گوادر کے موقع پر فری زون ، بزنس سروس کمپلیکس اور یونیورسٹی آف گوادر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
اس دوران وزیراعظم نے چین پاکستان پرائمری اسکول،ساور کور ڈیم اور شادی کور ڈیم کا بھی افتتاح کردیا ہے، اس موقع پر مختلف منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں گورنر محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری ، وفاقی وزراء عبدالقادر بلوچ،احسن اقبال اوروزیرمملکت میر حاصل بزنجو ،مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ،چین کے سفیر سن وی ڈونگ اور دیگر حکام شریک ہوئے۔
گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی دم توڑ رہی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے میں بڑا معرکہ سر کرلیا ، اب دْم رہ گئی ہے جسے جلد ختم کردیا جائے گا ، گوادر پاکستان ہے اور پاکستان گوادر ہے، اللہ گوادر کو نظر بد سے بچائے اب یہ امن کا گہوارہ بن گیا ہے۔ بلوچستان امن کا گہوارہ بنتا جارہا ہے، بلوچستان کے امن کے لیے قربانی دینے والے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ بلوچستان میں قیام امن میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کی خدمات کا بڑا عمل دخل ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبوں پر کام جاری ہے، توقع ہے یہ منصوبے وقت پر مکمل ہوں گے، بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،چین نے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں پاکستان کی بڑی مدد کی ہے، 2018 تک بجلی کی ضروریات پوری کرلیں گے۔ گوادر میں جاری منصوبوں میں چین کا بھی اتنا ہی ہاتھ ہے جتنا پاکستان کا ہے۔ گوادر منصوبہ پاک چین دونوں کے لیے یکساں فوائد کاحامل ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہاکہ گوادر پورٹ چین اور پاکستان دوستی کی علامت ہے، گوادر پورٹ سی پیک کاایک اہم منصوبہ ہے، گوادر پورٹ کی ہینڈلنگ استعداد میں بہتری آئی ہے۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ گوادرفری زون پاکستان کی ترقی میں اہمیت کا حامل ہوگا،انہوں نے کہاکہ ہم گوادر کے شہریوں کو تعلیمی وظائف بھی دینے جارہے ہیں، مقامی بچوں کو چینی زبان سیکھنے کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے۔

Recent News

Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services 1:20
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services
Jun 25, 2026 12:12 pm
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services 3:21
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services
Jun 25, 2026 12:00 pm
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000 1:38
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000
Jun 25, 2026 10:53 am
Iran-US Technical Talks to Resume Next Week 1:47
Iran-US Technical Talks to Resume Next Week
Jun 24, 2026 02:50 pm
Hajj 2027 Registration Opens Free of Charge 2:23
Hajj 2027 Registration Opens Free of Charge
Jun 24, 2026 02:24 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved