Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 20, 2016 06:49 pm views : 1252

Location : Naval Headquarter

Islamabad- Command & Staff Conference of Pakistan Navy held at Naval Headquarters
  • Urdu

اسلام آباد، پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں انعقاد

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس آج نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو ئی۔کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کی۔کانفرنس کے شرکاء نے بھارتی افواج کے ہاتھوں ظلم و بربریت کا شکار ہونے والے شہیدمعصوم کشمیریوں کے لئے فاتحہ خوانی کی۔نیول چیف نے کشمیری بھائیوں سے اظہارِیکجہتی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری پاکستانی قوم اور پاکستا ن نیوی کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
بعد ازاں، کانفرنس کے دوران پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں،ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ سیکیورٹی صورت حال سے متعلق مختلف اْمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف کو پاک بحریہ کے مختلف جاری اور مستقبل کے منصوبوں اور پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے گوادر بندر گاہ کی سیکیورٹی اورپاک بحریہ کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
سیکیورٹی کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹا ف نے موجودہ میری ٹائم چیلنجز کے تناظر میں پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاکستان کے میری ٹائم اثاثوں کی حفاظت اورمیری ٹائم انفراسٹرکچر کے دفاع کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے نیول چیف نے اس بات پر زور دیا کہ گوادر بندر گاہ کی ترقی پاک چین اقتصادی راہداری کی کامیابی کا محور ہوگی۔ اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت کے حصول کے لئے نیول چیف نے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور اداروں کے ساتھ مل کر باقاعدگی کے ساتھ ساحلی سیکیورٹی کی مشقوں کے انعقاد پر زور دیا۔
کانفرنس کے دوران نیول چیف کو بتایا گیا کہ مون سون کی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال میں پاک بحریہ فلڈ ریلیف اور ریسکیو آپریشنز کو اوّلین ترجیح دے گی۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور امددادی کارروائیوں کے لئے تمام تر دستیاب وسائل اور افرادی قوت مکمل تیار ہیں۔نیول چیف نے پاک بحریہ کے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ صورت حال کی مسلسل نگرانی کریں اورکسی بھی ہنگامی صورت حال میں تمام وسائل کا بہترین استعمال کریں۔
کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کوپا ک بحریہ کی فیصلہ سازی کے نہایت اہم اجلاس کی حیثیت حاصل ہے جس میں تمام پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز پاک بحریہ کی دفاعی پالیسیوں اور منصوبوں کا جائزہ لیتے ہیں۔

Recent News

Lahore holds 9th Muharram processions under tight security 1:42
Lahore holds 9th Muharram processions under tight security
Jun 25, 2026 05:18 pm
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security 2:05
Karachi holds main 9th Muharram procession under tight security
Jun 25, 2026 12:56 pm
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested 1:21
LESCO Intensifies Crackdown on Power Theft in Kasur Circle; 14 Arrested
Jun 25, 2026 12:25 pm
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services 1:20
Pakistani Hajj Organizers Win Top Saudi Awards as PM Shehbaz Sharif Praises Excellence in Hajj Services
Jun 25, 2026 12:12 pm
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services 3:21
Internet disruptions hit Pakistan, hurting businesses and daily services
Jun 25, 2026 12:00 pm
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000 1:38
Catastrophic Earthquake Devastates Venezuela Buildings Collapse, Death Toll 10,000
Jun 25, 2026 10:53 am
Iran-US Technical Talks to Resume Next Week 1:47
Iran-US Technical Talks to Resume Next Week
Jun 24, 2026 02:50 pm
Hajj 2027 Registration Opens Free of Charge 2:23
Hajj 2027 Registration Opens Free of Charge
Jun 24, 2026 02:24 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved