Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 22, 2018 12:00 am views : 490

Location : Bab-e-Pakistan

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif Inaugurates Bab-e-Pakistan
  • Urdu

لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد نےباب پاکستان کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے والٹن روڈ پر باب پاکستان کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کر دیا،117ایکڑ اراضی پر مشتمل اس منصوبے پر چار ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، منصوبے میں آڈیٹوریم، فوڈکورٹس، سپورٹس کمپلیکس ،آرٹ گیلری ، میوزیم ،جھیل او رکھیلوں کے میدان بنیں گے۔
وزیراعلی محمد شہبازشریف نے باب پاکستان کی تعمیر نو کے بعد افتتاحی تقریب کے دوران عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم باب پاکستان کے اس تاریخی مقام پر کھڑے ہیں جہاں پر عظیم لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح ؒ او ران کے کروڑوں ساتھیوں کی جدوجہدیاد آتی ہے اور قیام پاکستان کے وقت لاکھوں لوگوں نے ہجرت کر کے اس جگہ پڑاؤکیا تھا،وہ لوگ خون کے دریا عبور کر کے یہاں پہنچے تھے ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ باب پاکستان کی تعمیر 20سال پہلے ہونا تھی،اب اس کی حالت زار پر رونا آتا ہے ، 12اکتوبر1999 میں جنرل مشرف نے جمہوری حکومت پر شب خون مارا تو اس کے بعد یہ منصوبہ اس وقت کی پنجاب حکومت کے حوالے کیا گیا جنہوں نے اسے کرپشن کا قبرستان بنا دیا,ہم گزشتہ ساڑھے 9سال سے اس حکومت کاگند صاف کر رہے ہیں اور آج اس منصوبے کی تعمیر نو کا آغاز کیا گیاہے جس پر ساڑھے 4ارب روپے لاگت آئے گی او ریہ لاہو رکا عظیم الشان منصوبہ بنے گا ،گریٹر اقبال پارک کی طرح اسے بھی بہت جلد مکمل کرینگے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ زرداری صاحب نے اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ، نیب تو ان سے پیسے نہیں نکلوا سکا لیکن ہم سوئس بینک کے علاوہ دنیا کے کسی کونے میں بھی اگر بیواؤں اور یتیموں کی لوٹی دولت ہوئی تو عوام کی ترقی او رخوشحالی کے لئے ان کے قدموں میں نچھاور کر دیں گے،عمران خان جھوٹ بولنے سے فارغ ہوں تو کوئی کام کریں،مال روڈ پر ان لوگوں نے جتنی گالیاں دیں شاید آسمان بھی پکار پکار کر کہہ رہا تھا کہ یہ پاکستان کے لیڈران ہر بات پر گالی دیتے ہیں، گری ہوئی باتیں کرتے ہیں اور دشنام طرازی کرتے ہیں،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں اہل لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مال روڈ پر مسخروں کے ناٹک کو مسترد کردیااور ان کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ رسید کر کے ہمارا مان رکھا ہے۔
شہباز شریف نے مزیدکہاکہ مجھ پر ایک نہیں ایک ہزار الزامات لگائیں لیکن اگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو میں معافی مانگ کر گھر چلا جاؤں گا،اگر کرپشن ثابت نہ ہوتو الزامات لگانے والوں کے بارے میں فیصلہ آپ کو خود کرنا ہے ،این آئی سی ایل ، اوگرا، رینٹل پاو ر، نندی پور او ردیگر منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ،میں نیب سے کہتا ہوں کہ کبھی زرداری صاحب کو بھی بلا لینا ، اس وقت انہیں صدارتی استحقاق حاصل نہیں ہے ، لگتا ہے کہ نیب کو مجھ سے محبت ہے اور میں بھی اسے مایوس نہیں کروں گا۔

Recent News

Gold Prices Surge Again as Gold and Silver Rates Jump in Global and Local Markets 1:01
Gold Prices Surge Again as Gold and Silver Rates Jump in Global and Local Markets
Jul 03, 2026 05:02 pm
Internet Services Restored Across Pakistan After Submarine Cable Repair 1:01
Internet Services Restored Across Pakistan After Submarine Cable Repair
Jul 03, 2026 04:38 pm
Field Marshal Asim Munir Arrives in Iran to Attend Reported Funeral of Khamenei 1:01
Field Marshal Asim Munir Arrives in Iran to Attend Reported Funeral of Khamenei
Jul 03, 2026 04:13 pm
Iran Issues Warning Over Security Threats During Reported Funeral Preparations 1:27
Iran Issues Warning Over Security Threats During Reported Funeral Preparations
Jul 03, 2026 11:58 am
30 Killed as Passenger Coach Plunges into Ravine on Balochistan–Khyber Pakhtunkhwa Border 1:30
30 Killed as Passenger Coach Plunges into Ravine on Balochistan–Khyber Pakhtunkhwa Border
Jul 03, 2026 11:20 am
Pakistan Stock Market Surges as KSE-100 Crosses 185,000 Points During Trading 1:52
Pakistan Stock Market Surges as KSE-100 Crosses 185,000 Points During Trading
Jul 02, 2026 05:20 pm
Powerful Blast Damages Government Girls School Building in Bannu 1:01
Powerful Blast Damages Government Girls School Building in Bannu
Jul 02, 2026 04:55 pm
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran and Türkiye from July 3–5 Foreign Office 1:31
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran and Türkiye from July 3–5 Foreign Office
Jul 02, 2026 03:33 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved