Jan 21, 2018 07:58 pm
views : 496
Location : CM House
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Governor Sindh Muhammad Zubair
لاہور ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گورنر سندھ محمد زبیر کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف سے گورنر سندھ محمد زبیرنے ملاقات کی،
اس موقع پرسندھ سے تعلق رکھنے والے شیرازی برادران بھی موجود تھے،ملاقات
میں باہمی دلچسپی کے اموراورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعلی پنجاب ہاؤس میں ملاقات کے دوران ،وزیراعلیٰ پنجاب اورگورنر سندھ
نے پارلیمنٹ کو برا بھلا کہنے والوں کی مذمت کی،اس موقع پر وزیر اعلی
پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ پر لعنت ملامت کرنے والے لیڈر کاطرز
عمل جمہوری راوایات کے منافی ہے،ان اشخاص نے پارلیمنٹ کے آئینی ادارے کی
توہین کی ہے۔
شہباز شریف نے کہاکہ ذاتی انا ’میں‘ کی روش نے ملک وقوم کا بے پناہ نقصان
کیا ہے،ہم سب کو ملکرذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وطن عزیز کی
خوشحالی اوراستحکام کیلئے کام کرنا ہوگا۔
ملاقات میں گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے کے
عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کی ہے،شہبازشریف کے فلاح عامہ کیلئے اقدامات
سب کیلئے رول ماڈل ہیں۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی
اسمبلی سید ایاز علی شیرازی، سابق رکن قومی اسمبلی سید شفقت حسین شیرازی
اور مسلم لیگ (ن) ٹھٹھہ کے صدر محمد حنیف میمن شامل تھے۔