Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 12, 2018 01:18 pm views : 636

Location : Ministry of Foreign Affairs

Islamabad- Weekly Foreign Office Briefing
  • Urdu

اسلام آباد، کوئٹہ دہشتگرد حملے اور قصور میں بچی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کا حملے افغانستان سے ہو ااور افغان حکومت کو ایسے حملوں کو روکنا ہو گا،کوئٹہ دھماکوں میں افغان سرزمین کے استعمال کا معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے گا، پاکستان میں طالبان رہنماؤں کی موجودگی کے حوالے سے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، کسی دہشت گرد قیادت کی پاکستان میں موجودگی کی اطلاعات کی تردید کرتے ہیں،اگر ایسی کوئی معلومات ہیں تو فراہم کی جائیں، پاکستان کاروائی کرے گا،افغانستان میں موجود دہشتگردوں کے خلاف افغان فورسز کاروائی کریں۔
دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹڑ فیصل کا کہناتھا کہ پاکستان خطے کے حوالے سے امریکی اور مغربی پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہا ہے تاہم پاکستان بات چیت سے تمام مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے،امریکہ اور پاکستان کے درمیان مختلف سطح پر اور معاملات پر بات چیت جاری ہے، امریکی صدر کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی ہیں، پاکستان میں داعش کی موجودگی کی تردید کرتے ہیں،یکطرفہ کاروائی کے بیانات جھنجھلا ہٹ کا ثبوت ہیں، بھارت کے ساتھ سیاچن اور سرکریک سمیت مسائل پر بات چیت کے لئے تیا ر ہیں مگر وہ تیار نہیں ہے، پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت اور مکمل واپسی چاہتا ہے۔
ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے ابھی تک جنگ بندی معاہدے کی 1970 خلاف ورزیاں کی ہیں،غیر ملکی سفیروں کو انسداد دہشت گردی میں پاکستان کی کاوشوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،بھارتی سیکیورٹی فورسز نے تین مزید کشمیریوں کو شہید کر دیا،6 جنوری کو کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لئے کولالمپور میں نمائش و سیمینارکا انعقاد کیا گیا،ہم کسی دہشت گرد قیادت کی پاکستان میں موجودگی کی اطلاعات کی تردید کرتے ہیں،اگر ایسی کوئی معلومات ہیں تو فراہم کی جائیں، پاکستان کاروائی کرے گا، پاکستان میں طالبان رہنماؤں کی موجودگی کے کرزئی کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، را اور این ڈی ایس کے نیٹ ورک پر آگاہ ہیں، افغانستان میں ہاٹ پرسو کی کوئی خواہش نہیں۔
ڈٓکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کوئٹہ دہشتگرد حملے اور قصور میں بچی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ میں بھارت کی جانب سے ہندی زبان کو رائج کرنے کا معاملہ نیا نہیں، اقوام متحدہ میں 6 زبانیں سرکاری طور پر رائج ہیں،امریکہ اور پاکستان کے درمیان مختلف سطح پر اور معاملات پر بات چیت جاری ہے، پاکستان نے انٹیلیجنس شئیرنگ کے ذریعے امریکہ سے ملکر القاعدہ کا خاتمہ کیا، امریکی صدر کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں کی ہیں، یکطرفہ کاروائی جیسے بیانات جھنجھلا ہٹ کا ثبوت ہیں،ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں ہماری واضح پوزیشن ہے، ہم سیاچن اور سرکریک سمیت عوامی رابطوں تجارت اور دہشتگردی پر بات چیت کے لیے تیار ہیں مگر وہ تیار نہیں ہیں جب وہ تیار ہوں گے تو ہم بات کریں گے۔

Recent News

Gold Prices Surge Again as Gold and Silver Rates Jump in Global and Local Markets 1:01
Gold Prices Surge Again as Gold and Silver Rates Jump in Global and Local Markets
Jul 03, 2026 05:02 pm
Internet Services Restored Across Pakistan After Submarine Cable Repair 1:01
Internet Services Restored Across Pakistan After Submarine Cable Repair
Jul 03, 2026 04:38 pm
Field Marshal Asim Munir Arrives in Iran to Attend Reported Funeral of Khamenei 1:01
Field Marshal Asim Munir Arrives in Iran to Attend Reported Funeral of Khamenei
Jul 03, 2026 04:13 pm
Iran Issues Warning Over Security Threats During Reported Funeral Preparations 1:27
Iran Issues Warning Over Security Threats During Reported Funeral Preparations
Jul 03, 2026 11:58 am
30 Killed as Passenger Coach Plunges into Ravine on Balochistan–Khyber Pakhtunkhwa Border 1:30
30 Killed as Passenger Coach Plunges into Ravine on Balochistan–Khyber Pakhtunkhwa Border
Jul 03, 2026 11:20 am
Pakistan Stock Market Surges as KSE-100 Crosses 185,000 Points During Trading 1:52
Pakistan Stock Market Surges as KSE-100 Crosses 185,000 Points During Trading
Jul 02, 2026 05:20 pm
Powerful Blast Damages Government Girls School Building in Bannu 1:01
Powerful Blast Damages Government Girls School Building in Bannu
Jul 02, 2026 04:55 pm
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran and Türkiye from July 3–5 Foreign Office 1:31
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran and Türkiye from July 3–5 Foreign Office
Jul 02, 2026 03:33 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved