Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 05, 2018 07:48 pm views : 672

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets KUJ Delegation
  • Urdu

کراچی ، پاکستان میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے، گورنر سندھ

کراچی میں گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ محمد زبیر سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں صدر حسن عباس ، جنرل سیکریٹر ی واجد رضا اصفہانی ، غلام اکبر جعفری ، عمران ذاکر ، لبنیٰ جرار ، اسحاق بلوچ، ناصر شریف،مظہر عباس جے آر،غلام مصطفی عزیز،محمد عظیم، اور منصور ساحر سمیت دیگر بھی شامل تھے۔
ملاقات میں صحافیوں کو درپیش مشکلات ، حائل رکاوٹوں ، جمہوریت کے استحکام میں صحافتی کردار اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون اور معاشرتی ناہمواریوں کے خاتمہ کے لئے حکومت کی معاون ثابت ہورہی ہے ، ملک میں جمہوریت کے قیام اور تسلسل کے لئے صحافت کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ، جمہوریت پسند افراد صحافتی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں اظہار رائے کی مکمل آزادی حاصل ہے اس ضمن میں صوبہ میں معلومات تک رسائی کا قانون بھی منظور ہو چکا ہے تاکہ صحافی اپنا کام بخوبی احسن طریقہ سے انجام دے سکیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ صحافیوں کی راہ حائل رکاوٹوں اور درپیش مشکلات کے حل کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے اس ضمن میں صحافیوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا ئے گا ، صحافت سے وابستہ افراد فلاحی معاشرہ کی تشکیل با الخصوص معاشرہ میں عدم برداشت کے رویہ کے خاتمہ میں اہم ثابت ہورہے ہیں۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے مزید کہا کہ صوبہ کی تعمیرو ترقی کے لئے تشکیل دیئے جانے والے منصوبوں کی نگرانی میں صحافت اہم کردار ادا کرسکتی ہے اس طرح منصوبوں کی شفافیت کو بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے ، عوامی فنڈ ز کی منصفانہ تقسیم کے لئے حکومتی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات کی موئثر نگرانی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس میں جمہوری روایات خوش آئند ہے جس سے صحافت میں آنے والے نوجوانوں کو اپنی بھرپور صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا موقع ملتا ہے ، مضبوط جمہوری روایات صحافت کے پیشہ سے منسلک افراد کے مسائل کے حل میں اہم ثابت ہو سکتی ہے۔
گورنر سندھ نے صحافیوں کے علاج معالجہ اور انڈومنٹ فنڈ میں اضافہ کے مسئلہ پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے رابطہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

Recent News

Gold Prices Surge Again as Gold and Silver Rates Jump in Global and Local Markets 1:01
Gold Prices Surge Again as Gold and Silver Rates Jump in Global and Local Markets
Jul 03, 2026 05:02 pm
Internet Services Restored Across Pakistan After Submarine Cable Repair 1:01
Internet Services Restored Across Pakistan After Submarine Cable Repair
Jul 03, 2026 04:38 pm
Field Marshal Asim Munir Arrives in Iran to Attend Reported Funeral of Khamenei 1:01
Field Marshal Asim Munir Arrives in Iran to Attend Reported Funeral of Khamenei
Jul 03, 2026 04:13 pm
Iran Issues Warning Over Security Threats During Reported Funeral Preparations 1:27
Iran Issues Warning Over Security Threats During Reported Funeral Preparations
Jul 03, 2026 11:58 am
30 Killed as Passenger Coach Plunges into Ravine on Balochistan–Khyber Pakhtunkhwa Border 1:30
30 Killed as Passenger Coach Plunges into Ravine on Balochistan–Khyber Pakhtunkhwa Border
Jul 03, 2026 11:20 am
Pakistan Stock Market Surges as KSE-100 Crosses 185,000 Points During Trading 1:52
Pakistan Stock Market Surges as KSE-100 Crosses 185,000 Points During Trading
Jul 02, 2026 05:20 pm
Powerful Blast Damages Government Girls School Building in Bannu 1:01
Powerful Blast Damages Government Girls School Building in Bannu
Jul 02, 2026 04:55 pm
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran and Türkiye from July 3–5 Foreign Office 1:31
PM Shehbaz Sharif to Visit Iran and Türkiye from July 3–5 Foreign Office
Jul 02, 2026 03:33 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved